صوبے کے سب سے خوبصورت گھر کی ۶ تصویریں

Farheen Farheen
homify Country style corridor, hallway& stairs Wood Wood effect
Loading admin actions …

خوبصورتی بظاہر ایک رنگ والے گھر میں بھی ہوسکتی ہے۔ ایک ایسے صوبے میں جہاں ہریالی اور قدرتی رنگ آپکا کنوس ہوں، آپکا گھر تکمیلی اور غیرجانبدار ہونا چاہیے۔ چیزیں دلچسپ رکھنے اور آپکے گھر کو قدرتی دکھانے کے لیئے اسکی کلیدی تفصیلات پر کا م کرنے کی ضرورت ہے۔ Green Arts Construction Co., Ltd. جو کہ تائیوان میں ایک رینویشن کمپنی ہے آپ کے گھر کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں جیسا کہ آپ بعد میں دیکھیں گے۔ اپنے نوٹ پیڈز سنبھال کر رکھیں کیونکہ اس دفعہ ہم آپکو صرف شاندار باتھ روم ہی دیکھائیں گے۔ آئیے اور مزید جانئیے!

ایک سایہ دار تاثر

   ایک سینڈی برائون گھر باہر سے تھوڑا بھدا نظر آسکتا ہے، لیکن جب برائون رنگ کو تھوڑا بڑھا دیا جائے تو گھر کلاسیک اور مشرقی نظر آتا ہے ۔ دوسرا یہاں اندر ہلکا رنگ استعمال کیا گیا ہے ، لیکن دروازوں کی آوٹ لائن ، گرل ، ٹیرس اور کھڑکیوں پر گاڑھا ۔ رنگ کے علاوہ بناوٹ اور شکل بھی بہت فرق ڈالتی ہے۔ ذرا بالکونی کی دانے دار سطح کو دیکھیں، گھر میں ایک الگ چمک پیدا کرتی ہے۔

اورینٹل اور کھڑکیوں کی تفصیلات

  دو منزلہ گھر کی ٹائلوں والی چھت اور اس سے ملتی جلتی باہر کی طرف پھیلی ہوئی بالکونی اور مین اینٹرنس اس کی شاندار تفصیلات میں سے ایک ہیں۔ حقیقتا یہ گھر آپ کو چائنہ ٹاون سے پرے فلپائن میں بنے گھر یا پھر آپ کے چائنہ والے دوست کے گھر کی یاد دلائے گا۔ یہ کھڑکیاں آپ کے گھر کو مزید روشن اور ہوا دار بنا دیں گی۔

ناوس اور پر دار

 یہاں سے ہم آپ کو اس گھر کے شاندار باتھ روم کا دورہ کروائیں گے۔ شاندار ٹائلوں کے ساتھ یہ باتھ روم بےحد خوبصورت ہے۔ ناوس اور پردار ٹائلون کے امتزاج سے ساتھ یہ باتھ روم عام باتھ روم سے ذرا ہٹ کر ہے۔ اس سارے کی تشریح ایک بات میں یوں کر سکتے ہیں کہ یہ نہایت دلکش اور دلفریب ہے۔

نسائی اور روشنی

 اگر آپ سفید اور نسائی باتھ روم کو ترجیع دیتے ہیں تو اس گھر میں یہ صاف ستھرا باتھ روم بھی ہے۔ بناوٹ میں لکڑی کا عنصر نمایاں ہے۔ دریں اثنا باتھ روم کو تقسیم کرنے کے لیئے شیشے کے دروازے کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہاں نہانا آپکو پھول کھلنے کے مترادف لگے گا۔

نازک اور محفوط

 یہ ایک چھوٹا سا باتھ روم ہے، جس میں سفید اور پھولوں والی ٹائلوں کا تھیم رکھا گیا ہے۔ ٹائل کا قریبی معائنہ آپکو انکی روشنی اور ساخت کے متعلق بتائے گا۔

مرصع تفصیلات کے ساتھ

 آخری باتھ روم کو مرصع سفید اسٹائل کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ تاہم اسکی ساخت پر سمجوتا نہیں کیا گیا۔ با تھ روم ڈیزائنرز نے اپنا کام بخوبی کیا ہے۔ اور اسکے نتیجے میں یہ باتھ خوبصورت ہوگیا ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine