اپنے پرانے ٹیرس کو نئی زندگی دیں

Shenilashahzad Shenilashahzad
Aranżacja tarasu, Perfect Space Perfect Space Classic style balcony, veranda & terrace
Loading admin actions …

ایک چھوٹے سے زمین کے ٹکڑے پر باغ ھو یا ٹیرس ھو،اگر آپ نے اس کو برباد ھونے کے لیے چھوڑ دیا ھے تو اسکی کیا وجہ ھے؟

ھم نے آج ڈھونڈ نکالا ھے ایک ٹیرس کے احیاء کا  متاثر کن طریقہ،اسلیے  کہ ھم جانتے ھیں کہ صرف ایک مرتبہ اگر آپ یہ یقین کرلیں کہ ایک چھوٹے سے ایریا سے کیا سے کیا بن سکتا ھے تو آپ کسی لینڈ اسکیپ آرکی ٹیکٹ کو فون کر کے اپنے چھوٹی سی بیرونی جنت کو شاندار بنانے کا خواب دیکھیں گے۔

ٹیلی اسکوپ اختیاری ھے،مگر اگر آپ کو اس طرح کے بلا تعطل نظارے تک رسائ حاصل ھےتو ھم آپ کو اس کو چھوڑنے کا مشورہ نہیں دیں گے۔ 

پہلے : یہ نہیں ھو سکتا

گرے رنگ، کائ لگا اور غیر پرکشش، یہ ٹیرس نا امیدی کی انتہا کو پہنچا ھوا ھے ۔

ھم زیادہ دیر یہاں رکنا نہیں چاہتے ـــــ ایک روشنیوں کی نیٹ بھی اس جگہ کو اداس رھنے اور ضائع ھونے نہیں روک سکتی، مگر صرف تھوڑا انتظار کریں یہاں تک کہ آپ دیکھیں گے کہ یہ جگہ کیا سے کیا ھو جائے گا۔

بعد میں : کوئ ھمیں چٹکی کاٹے (کیا یہ سچ ھے)

ھم ضرور خواب دیکھ رھے ھونگے۔ذرا ملاحظہ کریں کہ یہ  ٹیرس کسطرح انتھا کی حد تک نا قابل یقین ھو گیا ۔اگرچہ لکڑی کے تختوں نے فرش کو بہت حد تک بد مزہ کر دیا ھےمگر پھر بھی یہاں یہ پر آسائش صوفہ ،سادہ سا کنج ، حیرت انگیز لائٹیں اور خوبصورت پودے ھیں۔ 

ان تمام عناصر کو جمع کریں،کچھ دلکش گول پتھر انتہائ حد پر لگائیں ،اور پھر وہ چھوٹا سا غیر پرکشش ٹیرس قصہ پارینہ بن جائے گا۔ 

بعد میں : شاندار لائٹیں

کوئ بھی بیرونی لائٹوں کے ذریعے ایک ٹیرس کو چمکا سکتا ھے مگر یہاں اسکی جزئیات پر ذرا غور کریں۔

لمبی پٹی نما لائٹیں جو کہ تختہ کے ساتھ ساتھ چل رھی ھیں وہ اپنی جگہ مگر کنج کے ستونوں کو روشن کرتی ھوئ انفرادی لائٹیں ایک غیر معمولی چیز ھے۔

پودوں میں لائٹوں کا اضافہ ایک خصوصی نظارہ ھے اور پھر سفید دیوار ان روشنیوں کو بڑھانے میں قطعی طوراپنا کردار ادا کر رھی ھے۔

بعد میں : صاف ستھری انتہائ

یہ سفید گول پتھر کس قدر دلفریب لگ رھے ھیں جبکہ ان کے ساتھ ساتھ کچھ روشن لائٹیں بھی ھیں۔ یہ ایک ٹیرس کو مکمل کرنے کی ایسی سادہ سی ٹیکنیک ھے،جو اب تک خوبصورت تاثر دینے میں کبھی ناکام نہیں ھوتی ۔ ھم ھمیشہ اس کے سطحی عنصر کو پسند کرتے ھیں،جب کہ آپ کم جگہ کے باوجود اس میں ایک باغ جیسا تاثر دے سکتے ھیں۔

بعد میں : ھر موسم میں بہترین

اگر آپ یہ سوچ رھے ھیں کہ یہ ٹیرس بہت شاندار لگ تو رھا ھے مگر افسوس آپ اسے صرف صاف موسم میں ھی استعمال کر سکتے ھیں ، تو دوبارہ سوچئے ، اس لیے کہ اس پھلو کو بھی مد نظررکھا گیا ھے۔

ایک بجلی سے چلنے والی چھتری کو آپ جب چاھیں دراز کر سکتے ھیں، اور جب چاھیں چھپا سکتے ھیں ۔اور نہ صرف یہ بلکہ اس میں لائٹیں بھی ھیں۔

ٹیرس کے لیے اس کے علاوہ رجحانات دیکھنے کے لیے اس آئیڈیا بک پر بھی نظر دوڑائیں :  5 نظروں کو کینچھنے والے ٹیرس کے احیاء کے طریقے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine