بچوں کے کمرےمختصرعلاقہ میں بنانے کے دانشمندانہ طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
homify Modern nursery/kids room
Loading admin actions …

باوجود اس کے کہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس آپ کوبتائیں گے کہ خاندان میں اضافہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ اپنی موجودہ قیام گاہ کو چھوڑ کرایک بڑااورزیادہ مہنگا گھر لیں لیکن ایسا ضروری نہیں ہے۔ ظا ہر ہے کہ اگرآپ کے گھرمیں پہلے سے بہت زیادہ جگہ نہیں تھی تو آپ کوتنگی کا سامناہوگا لیکن اس کے باوجود چھوٹے بچہ کو مختصرجگہ میں رکھنے کے طریقہ موجود ہیں۔

آپ کو دوراندیشی اورتخلیقی نقطہء نظر سے اس کام کو کرنا ہوگا اورآپ دیکھیں گےاگر آپ ایک مختلف طریقہ سےبچوں کا کمرہ سجائیں تو آپ خود ایک خوشگوار حیرت محسوس کریں گے۔

لیکن اگر آپ تخلیقاتی سوچ نہیں رکھتے تو پریشان نہ ہوں۔ یہ ہومیفائی ہے اور ہم آپ کے لئےہی یہ کام کرتے ہیں۔

1۔ انتہائ فعال فرنیچر

بچوں کے چھوٹےکمرےمیں جگہ بچانے کے لئے ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایسا فرنیچراستعمال کیا جائے جس کے مختلف کام نکل سکتے ہوں جیسا کہ 'ایف یونیک' کا یہ بہترین ایک میں تین پالنا ہے۔ 

وہ نوجوان مائیں جواپنی مرکزی خوابگاہ میں ہی بچوں کے لئے جگہ بناتی ہیں یا جن کے پاس بچوں کے لئے جگہ کی کمی ہوتی ہے، ان کے لئےیہ بہت پسندیدہ فرنیچر ہے۔ اس میں وہ سب کچھ ہے جو آپ کو چاہئے، جیسا کہ 60 سنٹی میٹرx 120سنٹی میٹرکا گدا، کشادہ نچلی دراز،بچوں کے کپڑے تبدیل کرنے کا میزاوراس کے ساتھ ایک چھوٹی سی الماری جس میں کپڑے لٹکائے جا سکتے ہیں۔ 

یہ ایک سیدھےڈبےمیں بند آتا ہے لہٰزا اس کو جوڑتے وقت آپ یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ اس کا سامان رکھنے والا حصہ آپ کہاں رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کےعلاوہ، بچہ کی بڑھتی عمرکےساتھ یہ پالنا تبدیل ہوکرایک چھوٹے بستر میں بدل جاتا ہے، جس کے لئے اس کے سامنے لگی ہوئی حفاظتی رکاوٹ کو ہٹانا پڑتا ہے۔ 

2۔ ایک دیوار پر مختلف رنگ کردیں۔

بچوں کے کمرے کو چھوٹا ہونے کو باوجود بڑا محسوس کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ایک دیوار کو گہرا رنگ کر دیا جائے، جیسا کہ اس تصویرمیں پیچھے کی دیوار کو گلابی رنگ کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ اس تصویرمیں ایف یونیک کا 'مون لائٹ کوٹ بیڈ' ہےجو کہ دومختلف پیمائشوں میں موجودہے; (70سنٹی میٹر140xسنٹی میٹراور120سنٹی میٹرسنٹی میٹر120)۔یہ خوبصورت اور فعال پالنا ہے جس کو آپ الماری کے ساتھ ملا کر رکھ سکتےہیں اورکمرے میں ایک ہم آہنگی تخلیق کرسکتےہیں،اوراس میں کپڑے،اورکھلونے وغیرہ رکھے جا سکتے ہیں۔

ہومیفائی ترکیب: اگر آپ الماری کو پالنےکےساتھ جوڑدیں توآپ کو بچہ کے کپڑے تبدیل کرنے کے لئےعلیٰحدہ جگہ نہیں بنانی پڑے گی۔آپ کو صرف کپڑے تبدیل کرنے کے ایک میٹ کی ضرورت ہوگی۔

3۔ اس کو منتقل ہونے کو قابل رکھیں

اگر آپ کا بچوں کا کمرہ کسی اور مقصد کے لئے بھی استعمال ہو رہا ہے (جیسے کہ گھریلو دفتر یا مہمان خانہ کے طور پر) تو بہترین طریقہ یہ ہوگا کہ آپ اپنےفرنیچرکوقابلِ انتقال رکھیں۔

یہ زبردست پالنا(ایف یونیک کی لیمب کلیکشن)ایک جدید اورخوبصورت، صنوبر کی لکڑی کا بنا ہوا فرنیچر ہے جس میں سب سے نیچے درازیں ہیں اور پہئے لگے ہوئے ہیں جن کی مدد سے آپ اس کومہمان خانہ سے مرکزی خوابگاہ میں آرام سے لے جا سکتے ہیں اور آپ کے مہمان رات بھرسکون کی نیند لے سکتے ہیں یا آپ اپنا اہم کام آرام سے کرسکتے ہیں۔ 

یہ ہاتھ سے بنا ہوایورپی پالنا ہے اوراس کی حفاظت اور معیار کو بارے میں آپ مکمل یقین رکھ سکتے ہیں۔ اس کی خصوصیت اس کے گولائی میں کٹے ہوئےسر اور پیر کی طرف کی لکڑی ہے جو کہ جدید اور خوبصورت لگتی ہے اور اس کے باوجود انتہائ محفوظ ہے۔یہ فرنیچرخصوصی طورپرایف یونیک کے لئے بنایا گیا ہے اوربرطانیہ کی بہترین قیمت پر مل سکتا ہے۔ 

4-اختصار سےسوچئے

'کم ہی زیادہ ہے':اس مقولے سے ہر کوئی آشنا ہے، اور یہ یقیناً بچوں کے چھوٹے کمرے کے لئے فرنیچر چننے میں کام آسکتا ہے۔

نازک سامان جیسا کہ یہ خوشنما بچہ کے کپڑے تبدیل کرنے کا میز ہے، کم جگہ میں بہت فعال ثابت ہوتے ہیں اور ایک طرح سے آسمانی تحفہ ہیں۔یہ آسانی سے پالنے کےساتھ کحڑا کیا جا سکتا ہے؛ یا کسی بھی کونے میں دھکیلا جا سکتا ہے جس سے سامان رکھنے کی جگہ بھی موجود رہتی ہے اور بچہ کے کپڑے تبدیل کرنے کے لئے میز بھی میسر رہتی ہے۔ 

5۔ رنگوں کا ہم آہنگی سے امتزاج

ہلکےرنگوں کا امتزاج، جیسا کہ اس تصویرمیں دکھا یا گیا ہے،بچوں کے چھوٹے کمرے کے لئےایک انتہائ دانشمندانہ فیصلہ ہے کیونکہ ان تیزرنگوں کے امتزاج سے توجہ بھٹک جاتی ہے۔ ان رنگوں کی وجہ سےنظر ایک طرف رہتی ہے اور جگہ کشادہ محسوس ہوتی ہے۔

یہاں پھر سےایف یونیک کا 'مون لائٹ کوٹ بیڈ' دکھایا جا رہا ہے(جوکہ دوپیمائشوں میں موجود ہے؛70سنٹی میٹر140xسنٹی میٹراور120سنٹی میٹرسنٹی میٹر120)۔ اس کا سفید رنگ اس کو کسی بھی رنگ کے بچوں کے مرے لئے مناسب بناتا ہے۔ 

6۔ ایک انچ بھی ضائع نہ کریں

یہ بہت ضروری ہے کہ چھوٹے کمروں کے ہر ہر کونے کاصحیح اور اچھااستعمال کیا جائے۔

ایک خالی دیوار پر ایک یا دو شیلف لگائے جا سکتے ہیں۔کسی الماری کےاوپرکے خالی جگہ پرخوجصورت سےسامان رکھنے کو ڈبے رکھے جا سکتے ہیں۔یا پھر آپ کے بچہ کے پالنے کے اختتام پرجوجگہ ہے وہاں آپ ایک خوبصورت سا ایک فرنیچر میں دو فائدہ دینے والی الماری اورکپڑے تبدیل کرنے کی میز رکھ سکتے ہیں۔  مزید فایدہ مند مشوروں کے لئے دیکھیں: اپنے بچوں کے کمرے کے لئے درست رنگ کا انتخاب کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine