رہائشی کمرہ، کھانے کا کمرہ اور باورچی خانہ پر مشتمل چھوٹے گھروں کے لئے 12 تصاویر

usranaz usranaz
Дизайн квартиры в Таллине, Яна Сахаревич Яна Сахаревич Scandinavian style living room
Loading admin actions …

رہائشی کمرہ، کھانے کا کمرہ اور باورچی خانہ پر مشتمل ، چھوٹے گھروں کی مقبول خصوصیت بن گیا ھے۔ گھر کو کشادہ محسوس کرنے کے لئے ماہرینِ تعمیرات رکاوٹی دیواروں کو نظر انداز کرتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر رہائشی کمرہ سے ملحقہ کھانے کا کمرہ اور کچن بناتے ہیں۔ شائد کچھ لوگ مہمانوں کے سامنے کچن کے ماحول کو آرام دہ محسوس نہ کریں۔ لیکن اس قسم کی ترتیب خاندان کے افراد کے درمیان ،مکینوں اور مہمانوں کے درمیان بےکلفی اور گرمجوشی پیدا کرے گی۔

یہاں ہم رہائشی کمرے، کچن اور کھانے کے کمرے کے چند پسندیدہ ڈیزائن پیش کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ھے آپ ینھیں دیکھ کر بہت متاثر ھونگے۔

1۔ سامنے والے دروازے پر کچن

انڈیا میں کچھ لوگ شائد ابھی بھی اس ڈیزائن کو بھدا محسوس کرتے ھوں، مثبت بات یہ ھے کہ ہم اس چھوٹے سے کچن کو کسی بھی وقت دلکش بنا سکتے ہیں اور جاذبِ نظر بنا سکتے ہیں۔

2۔ مل بیٹھ کر کھانا کھانے کے لئے بہت سی جگہ

اگر کھانے کی میز اتنی بڑی نہیں ھے کہ سب اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھا سکیں، تو کچھ مہمان گدیلوں پر یا کچن کی مرکزی میز پر بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔

3۔ صنعتی سٹائل

ایک لمبی کھانے کی میز،جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ھے ان لوگوں کے لیے مثالی ھے جو کھانا ہکانے کا شوق رکھتے ہیں۔   کنکریٹ کی چھت اور لکڑی کے ستون صنعتی ڈیزائن کی عکاسی کرتے ہیں اور ہر ایک کے لئے کشادگی کا احساس رکھتے ہیں۔

4۔ شاندار معیار

شاندار سٹائل نہ صرف بڑے گھروں میں  بلکہ چھوٹے گھروں میں بھی لاگو ھوتے ہیں۔ ان لوازمات کا انتخاب کریں جو آپ کے سٹائل کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک فانوس کی تشکیل، جیسا کہ دکھایا گیا ھے۔

5۔ نوبیاہتا جوڑے کے لئے عملی اور موثر

ریٹرو سٹائل کی کرسیاں اور بیک سپلیش اس کمرے کی ہیت کو 50s کے تسور کے مطابق ڈھالتی ہیں۔ فرنیچر کی ترتیب اور انتخاب اس بات کو مدِ نظر رکھ کر کرنا چاہئے کہ یہ کمرے کی 3 فعالیت کے حساب سے جھمگھٹا نہ بنائے اور نہ ہی ان کی فعالیت پر اثر انداز ھوں۔ 

6۔ روشنی کے ساتھ زیادہ ھوا دار

کمرے کو مزید کشادہ بنانے کے لئے فلیٹ سکرین ٹیلی وژن اور کتابوں کی الماری کو دیوار کے ساتھ لٹکا دیں۔ ہر جگہ کے لئے مخصوص اور مختلف روشنی کا انتخاب کریں۔ روشنی اور سفید رنگ ہمیشہ چھوٹے کمرے کو روشن اور کشادہ دکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

7۔ کھانے کا کمرہ، رہائشی کمرہ اور کچن چھوٹے بچوں کے لئے رنگوں سے بھرپور

جب ہم داخلی دروزے سے اندر آتے ہیں ہم کچن کی جانب جانے کو بیتاب ھوتے ہیں۔اس قسم کا داخلی سٹائل بغیر کسی وجہ کے  جاپان اور کوریا کے جدید اپارٹمنٹس میں بہت زیادہ ھوتا ھے۔ اگر آپ کے گھر میں کچن ھے تو آپ گھر کھانا پکانا زیادہ پسند کریں گے تا کہ آپ پر مالی بوجھ کم پڑے۔ یہ سوچ کسی میں بھی پیدا ھو سکتی ھے خاص کر طالب علم اور مزدورجو اپنے خاندانوں سے دور رہتے ہیں۔

8۔ سر سبز کھلی جگہ کو نظر انداز کرنا

ایک ٹائم ھوتا ھے جب کمرہ تنگ اور لمبا ھوتا ھے،جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ھے۔ ان ملک مکانوں کے لئے چھوتی جگہوں کو فطرت سے دور رہنے کا بہانہ نہیں بنانا چاہیے۔ حتٰی کہ چھوٹا سا زمین کا ٹکڑا کو بھی سرسبز کھلی جگہ کے طور استعمال کر سکتے ہیں، اور سرکنے والے دروازاں کو بھی کھلا رکھا جا سکتا ھے۔اس لئے تازہ ھوا اور سبز گھاس سے بھی گھر کے اندر لطف اٹھایا جا سکتا ھے۔

9۔ ایک کمرہ ۔ بہت سے فنکشن

کھانا پکانے اور کھانے سے ہٹ کر، یہاں کے ریائش پزیر لوگ اس جگہ کو تفریح بخش اورلائبریری کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ھے نا دلچسپ بات؟

10۔ بچوں کے کھیلنے کے لئے محفوظ جگہ

کھانا پکانے یا دیگر گھریلو سرگرمیوں کر کرتے ہوئے،آپ  رہائشی کمرہ میں کھیلتے ھوئے اپنے بچوں کی نگرانی کر سکتے ہیں جب کہ یہ کچن سے متصل کمرہ ھو۔ اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ بچے چولہے یا کچن کے دوسرے آلات تک رسائی نہ کر سکیں۔

11۔ سامنے دروازے پر واقع کچن میں تبدیلیاں

اس ڈیزائن کا مقصد اس کمرے کے جمالیاتی عنصر کو چھوڑے بغیر اس جگہ کی افادیت کو بڑھانا ھے۔فلڈ لائٹس کمرے کو روشن بناتی ہیں اور یہ سادہ سجاوٹ کے ساتھ اس کمرے کی زینت بنتی ہیں۔

11۔ صوفہ کے بغیر رہائشی کمرا

اندازہ لگائیں، اس تصویر میں ریائشی کمرہ کہاں پر ھے ؟ یہ لیٹے ھوئے ٹیلی وژن دیکھنے اور مکمل آرام کرنے کے لئے اعلیٰ معیار کا لکڑی کا ہلیٹ فارم ھے۔ ٹھنڈ سے خوفزدہ ھونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ لکڑی گرم اور حرارت کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ھے۔

12۔ الماری اور کتابوں کی شیلف

جگہ کو بڑھانے کا ایک طریقہ ذخیرہ کی جگہ کو بڑھانا ھے۔ اس تصویر میں ھم دیکھ سکتے ہیں کہ کچن کے قریب ترین جگہ کتابوں کی شیلف کے طور پر کام کر رہی ھے۔ایک سادہ حل جو کہ بہت موثر ھے۔

ہمیں امید ھے کہ آپ نے اپنے گھر کے لئے کچھ بہترین آئیڈیاز منتخب کیے ھونگے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine