خوابگاہ میں کپڑوں کےانبارسےہمیشہ کے لئے چھٹکارےکے8 آسان طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Interior refurbishment to a modern house, Holloways of Ludlow Bespoke Kitchens & Cabinetry Holloways of Ludlow Bespoke Kitchens & Cabinetry Modern dressing room Solid Wood Multicolored
Loading admin actions …

کیا آپ کی خوابگاہ سیل کے بعد کا چینجنگ رُوم ( کپڑے بدلنےکا کمرہ) لگتا ہے۔ مسئلہ الماری میں ناکافی جگہ یا درازوں کی کم تعداد کا نہیں ہے۔ زندگی مصروف ہوگئی ہے۔ چیزیں ایسے ہی راستے میں پڑی رہتی ہیں۔ آپ کے پاس وقت نہیں ہوتا کہ آپ اپنی کام پر پہن کر جانے والے قمیض کوسمیٹ سکیں۔ دفتر سے واپسی پر آپ فوراً آرام دہ کپڑے بدل کر صوفے پربیٹھ کرصرف آرام کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ دن کے بعد آپ کی خوابگاہ کی کرسی پر ڈھیر اکھٹاہوجاتا ہے۔ گھبرائے مت! آپ دوبارہ اپنی خوابگاہ کوآرام دہ اور پر سکون بنا سکتے ہیں۔ ذرا تصور کیجئے اُس کرسی پر بیٹھنا جس پر پچھلے ہفتے کے کپڑوں کا ڈھیر نہ پڑا ہو۔اسی لئےہم نے کچھ ایسی زبردست چیزیں ڈھونڈ نکالی ہیں جنکا آپ اپنے گھر میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ آپ کے ذوق کے مطابق کیا ہے، تاکہ آپ اپنی پُرسکون خوابگاہ واپس پاسکیں۔

1۔نقلی دیوار بنائیے

اپنی خوابگاہ میں کپڑے لٹکانے کی الماری سمیت ایک نقلی دیواربنوالیں جسکو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ کمرے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی اوٹ اور لٹکنے والے پردوں پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسکا انحصار آپ کی ترجیحات اور بجٹ پر ہے۔اس طریقے سے کپڑے نظر بھی نہیں آتےاور بغیر کوئی خاص محنت کئےآسانی سے ترتیب بھی دیئے جا سکتے ہیں۔

2۔چھپا دیجئے

اگرسٹوریج کا بندوبست ہوشیاری اور ذہانت سے کیا جائے تو اس سے بہت فرق پڑتا ہے۔ جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ اگر پلنگ کے ساتھ ایسے دراز بنے ہوں توہر رات کو سونے کے کپڑے آسانی سے مل سکیں گے۔ ضروری نہیں کہ ان درازوں میں کپڑے ترتیب سے پڑے ہوں۔ بس انکے اندر پڑے ہونے چاہئے۔

3۔سیڑھی کا استعمال

ہم نے اِس سے پہلےسیڑھی کا استعمال غسلخانوں میں تولئے وغیرہ لٹکانے کے لئے دیکھا ہے۔ آپ اسکو اپنی خوابگاہ میں بھی استعمال کرنے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔کمرے میں سیڑھی رکھنےکی کوئی با سہولت جگہ تلاش کیجئےاوراپنے کپڑےوغیرہ اور دیگر اشیاء کونفاست سے اُس پر لٹکا دیں جب تک انکو رکھنے کی کوئی دوسری مناسب جگہ نہ مل جائے۔

4۔ ڈوریوں سے بنے پلنگ کا استعمال

سیڑھی والے آئیڈیا میں اس ڈوریوں سے بنے اور رسیوں سے بندھے پلنگ(Hammock) کے ساتھ تحریف کی جا سکتی ہے اور اُس پر آپ اپنے سویٹر اور سکارف وغیرہ رکھ سکتے ہیں۔ اسکے نیچے جوتے رکھنا ہمیں بہت پسند آیا۔ یہ داخلے راستے اور کوٹھڑی کے لئے بھی بہترین رہے گا۔

5-ٹوکری کا استعمال کیجئے

دھونے والےکپڑے رکھنے کے علاوہ بھی ٹوکریوں کا استعمال بہترین رہتا ہے۔ اپنے کمرے میں ایک خوبصورت سی ٹوکری کا اضافہ کریں جہاں آپ اپنے جوتے، جیولری،پرس، گھڑیاں اورفالتو چادریں وغیرہ رکھ سکتے ہیں۔ یہ رنگین بُنی ہوئی ٹوکری کمرے کی مجموعی رعنائی اور دلکشی میں نا صرف اضافہ کر رہی ہے بلکہ بکھرے ہوئے کپڑوں کےڈھیر سے بھی کہیں بہتر ہے-

6-سادگی میں حسن

 آپکی پسندیدہ چیزیں رکھنے کے لئے یہ سادہ خانےدارڈھانچہ (ریک) بالکل مناسب رہے گا۔ اپنے پسندیدہ کپڑے اس ریک میں ترتیب سے رکھیں تاکہ وہ استعمال کے لئے ہمہ وقت دستیاب ہوں۔

7-دلچسپ طریقے اپنائیے

یہ مزیداردلچسپ سا ریک ایک مجسمہ کا بھی کام دے رہا ہے۔ اس پرآپ اپنے اگلے دن کام پر جانے کے کپڑے لٹکا سکتے ہیں یا جو پہن کر گئے ہوں آرام کرنے سے پہلے انکو جلدی سے لٹکا سکتے ہیں۔ آپ ہومی فائی(Homify)پرپیشہ ورماہرین سے رابطہ کر سکتے ہیں تاکہ وہ آپ کے گھر کے سٹوریج کے مسئلوں کا درست حل دریافت کرنے میں آپ کی مدد کر سکیں۔

8۔کنڈے لگائیں

کنڈوں کا استعمال کپڑوں کے انبار سے نجات کا سب سے آسان طریقہ ہے ۔ یہ اسوقت بہترین رہتے ہیں جب آپ کو کوئی چیز رستے میں پڑی نہ چاہئے ہو۔ ہمیں انکا استعمال ٹوپیوں، گھر میں پہننے والے کوٹوں حتیٰ کہ نہانے والے تولیوں کے لئے بہت پسند ہے۔

غسلخانے میں ترتیب رکھنا کوئی بہت مشکل کام نہیں ہے۔ ہمارا فیچر ’ ایک منظم غسلخانہ کیونکر ممکن ہے’ پڑھئیے اورہمیں دعائیں دیجئے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine