۵۰ لاکھ میں بنا ایک ۸ مرلے کا گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Коттедж на 200 кв.м., hq-design hq-design
Loading admin actions …

جب آپ اپنے خوابوں کے گھر کو حقیقت میں بدلنا چاہیں تو آپ کو اس کے بارے میں سوچنا ہو گا اور کچھ وقت اور منصوبہ بندی کے ساتھ آپ وہ سب جان لیں گے جس کی آپ کے خاندان کو یہ منصوبہ شروع کرنے سے پہلے ضرورت ہے۔ سب سے پہلا اور سب سے اہم قدم تعمیراتی ڈیزائن ہے۔ اس کے بہترین ہونے کا مطلب ہے کہ گھر میں ایک بہترین زندگی آپ کا انتظار کر رہی ہے۔ 

ظاہر ہے ہم جانتے ہیں کہ درست تعمیراتی ڈیزائن چننا آسان نہیں، مگر آپ یہ کام زندگی میں صرف ایک بار کرتے ہیں تو اسے اس کا حق ملنا چاہیے۔ اس چناؤ کے عمل کم بہتر بنانے کے سب سے اہم عناصر میں سے ایک اس سے ملتے جلتے منصوبوں کے بارے جاننا ہے حن سے آپ کو نئی تجاویز ملیں گی۔ اور یہاں ہم آپ کی مدد کریں گے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسا منصوبہ دکھائیں گے جو آپ کو اپنے خواب سستے داموں میں پورا کرنے میں مدد دے گا۔ 

یہ گھر اپنے تعمیراتی منصوبوں کی وجہ سے کامیاب ٹھہرا ہے۔ سب سے اہم کام آسائش یا خوبصورتی پر سمجھوتا کیے بغیر اندرونی حصے کا بیرونی ڈیزائن کے ساتھ توازن قائم کرنا ہے۔ یہ سچ ہے کہ یہ حاصل کرنا آسان ہے مگر ہم یہاں اس کی کامیابی سے بہت متاثر ہوئے اور اس کی بنیادی وجہ جدید منصوبہ بندی اور سوچ سمجھ کر بنائے گئے خاکوں پر انحصار کرنا ہے۔ چلیے اس تقریبا 8 مرلےکے گھر کا سفر شروع کرتے ہیں۔

مرکزی حصہ

کسی بھی گھر کا بیرونی حصہ نہ صرف اس کے مکینوں کے ذوق کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ اس ڈیزائنرڈیزائنر کی بھرپور توجہ کی بھی نمائندگی کرتا ہے جس نے تعمیراتی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر والوں کے مطالبات پورے کیے اور بیرونی حصہ اپنے حسین کھڑکیوں دروازوں اور تعمیراتی عناصر کے ملاپ کے ساتھ نمایاں ہے۔ ڈیزائنر نے اس بیرونی حصے کے ذریعے تعمیراتی و جمالیاتی مقاصد حاصل کیے۔

اس بےمثال ڈیزائن کا راز اس کا روایتی اور جدید انداز کو اکٹھا کرنا ہے کیوں کہ چھت اور بنیادیں روایتی گھروں جیسی ہیں جبکہ رنگ جدید اور گہرے ہیں۔ اس گھر کی جدت کی بات کرتے ہوئے ہم اس کے داخلے کا ذکر کرنا نہیں بھول سکتے جو ایک گرم اور نفیس گھر کی عکاسی کرتا ہے۔

بڑی بڑی شیشے کی کھڑکیاں

عام جدید گھروں کے برعکس اس گھر کے عقبی حھے کو ڈیزائنر کی خاص توجہ حاصل رہی اور ہم نے یہاں کھڑکیوں کی ایک اچھی خاصی تعداد پائی جن کی مدد سے لوگ ارد گرد پھیلی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

نچلی منزل

تعمیراتی منصوبہ ایک ڈیزائنر کے لیے اپنے خیالات بتانے اور اندرونی و بیرونی حصے کا بہترین ڈیزائن بنانے کے لیے ایک ماڈل پڑھنے کا سب سے اہم موقع ہوتا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ گھر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں کچن، باتھ روم اور آفس ہیں جبکہ دوسرا حصہ رہائش کے لیے مختص ہے۔ یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ تھا جس نے مختلف راہداریوں میں ضائع ہونے والی جگہ بچا لی۔ اس کے علاوہ ہر کمرے کو اس کے مقصد کے مطابق درست سائز دیا گيا ہے۔

خواب گاہیں

اوپری منزل کو تمام ذاتی جگہوں کے لیے مختص کر دینا ایک اچھا تعمیراتی فیصلہ ہے۔ یہ آرام سے لے کر کام تک سب کی فعالیت کو یقینی بناتا ہے۔ اور تمام خواب گاہیں اوپری منزل پر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ خاندان کے تمام افراد اپنے اپنے کمرے میں پرسکون نیند کا مزا لے سکیں گے۔ گھر کے مختلف افعال کی یہ تقسیم گھر کی روز مرہ زندگی کو بہتر بناتی ہے۔

مزید تجاویز کے لیے یہ دلچسپ منصوبہ دیکھیے: ایک جدید خاندان کے لیے ایک متاثر کن گھر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine