ایک چھوٹے گھر میں تھوڑے سے بجٹ کے ساتھ مکمل تبدیلی

Request quote

Invalid number. Please check the country code, prefix and phone number
By clicking 'Send' I confirm I have read the Privacy Policy & agree that my foregoing information will be processed to answer my request.
Note: You can revoke your consent by emailing privacy@homify.com with effect for the future.

ایک چھوٹے گھر میں تھوڑے سے بجٹ کے ساتھ مکمل تبدیلی

Hamna—Homify Hamna—Homify
{:asian=>"asian", :classic=>"classic", :colonial=>"colonial", :country=>"country", :eclectic=>"eclectic", :industrial=>"industrial", :mediterranean=>"mediterranean", :minimalist=>"minimalist", :modern=>"modern", :rustic=>"rustic", :scandinavian=>"scandinavian", :tropical=>"tropical"}  by homify,
Loading admin actions …

آج ہم آپ سے جس اپارٹمینٹ کا ذکر کرنے جا رہے ہیں وہ ایک جوان جوڑے نے خریدا تھا تاکہ اسے گھر کہ سکیں۔ لیکن مسئلہ یہ تھا کہ یہ جگہ بہت پرانی اور بوسیدہ ہو چکی تھی۔ Estudio Ideas کے ماہرین نے اس جگہ کا نقشہ  کم بجٹ کے ساتھ بدلنے کی ذمہ داری اٹھائی اور اس کا نتیجہ یہ شاندار گھر نکلا جس  کا انداز بہت منفرد ہے۔

پہلے: غیر دلچسپ داخلہ گاہ

پہلے یہ داخلہ گاہ سفید دروازوں اور پرانی دیواروں کے ساتھ بہت ہی غیر دلچسپ لگتی تھی۔

پہلے: بے زبان باورچی خانہ

اسی طرح باورچی خانہ  بھی ایک بے جان سا لگتا تھا جس کے کھلے شیلف اور دھبے دار ٹائلز بہت برا تاثر دیتے تھے۔

پہلے: خالی دیوان خانہ

اس گھر کا دیوان خانہ بہت کم اور پرانی اشیاء کے ساتھ اس جگہ کے بوسیدہ ہونے کی گواہی دے رہا تھا۔

بعد: حسین اور جدید داخلہ گاہ

آج کل کے جدید دور کے مطابق ماہرین نے اس سرمئی فرش کے ساتھ سرخ رنگ کے پینل کے اضافے سے بہت جدید انداز پیدا کر دیا ہے۔

بعد: باورچی خانے میں شوخ رنگ

باورچی خانے میں سیاہ چولہوں اور  چمکدار سطح والے کاؤنٹر نے بہت ہی زبردست انداز پیدا کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سرمئی اور لال کے ملاپ سے اس جگہ کا حسن بھی دوبالا ہو گیا ہے۔

بعد: دیوان خانے کے مختلف رنگ

ادھر رکھے گۓ شوخ لال رنگ کے صوفے براؤن دیواروں کے ساتھ مل کر بہت اچھا تاثر دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سرمئی دیوار پر لگا ٹی۔ وی بھی اس منظر کو مکمل کر رہا ہے۔  اور کھڑکیوں سے آنے والی روشنی کے تو کیا ہی کہنے ہیں۔

بعد: حسین خوابگاہ

اس جگہ کو بھی سرمئی فرش اور سرمئی اور لال رنگ کی دیواروں کے ساتھ بالکل نیا انداز دیا گیا ہے۔ یہ بڑا سا پلیٹ فارم بستر بالکل کھڑکی کے نیچے رکھا گیا ہے تاکہ قدرتی روشنی کی بہتات رہے۔

۱۰ خوبصورت اور شاندار گھر.

Whitton Drive:  Terrace house by GK Architects Ltd, Modern

Need help with your home project?
Get in touch!

Discover home inspiration!