کم پیسوں میں کچن ڈیزائن کرنے کی ۱۲ تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
rehabilitación casa en Barcelona, GPA Gestión de Proyectos Arquitectónicos ]gpa[® GPA Gestión de Proyectos Arquitectónicos ]gpa[® Mediterranean style kitchen
Loading admin actions …

کچن کی تعمیر پر پیسہ خرچ کرنا بہت ضروری ہے۔ بدقسمتی سے اس کے لیے آپ کو بہت سا مہنگا سامان خریدنا پڑتا ہے مگر آپ بازار سے کچھ مختلف مواد خرید کر اس خرچ کی جانے والی رقم کو گھٹا سکتے ہیں۔ اس مواد کی فعالیت، پائیداری اور قیمت کو مدنظر رکھا جانا چاہیے مگر فکر نہ کریں! آج ہم آپ کے لیے مختلف تعمیراتی مواد کے بارہ انتخابات لائے ہیں اور امید کرنے ہیں کہ یہ آپ کو سستے داموں اپنا کچن ڈیزائن کرنے میں مدد دیں گے۔

۱۔ میلامین کی الماریاں اور گرینائٹ کاؤنٹر

اگر آپ کچن کی درازوں اور الماریوں کے دروازوں کے لیے میلامین استعمال کریں تو سنگ مرمر یا گرینائٹ کے کاؤنٹر کے لیے پیسے بچا سکتے ہیں۔

۲۔ اینٹیں دانشمندانہ انتخاب ہیں

اگر سامان اور کاؤنٹر پر لگائے گئے ماربل یا گرینائٹ نے آپ کی جیب خالی کردی ہے تو کھلی یا رنگ کی ہوئی اینٹیں بھی بغیر کسی خرچے کے دیواروں کو مکمل کر سکتی ہیں۔

۳۔ پتھر پائیدار ہیں

روایتی طور پر کچن کے کاؤنٹر پر گرینائٹ یا ماربل استعمال کیا جاتا ہے اور اگر ان مادوں کی اچھی دیکھ بھال کی جائے تو یہ بہت لمبا عرصہ آپ کا ساتھ نبھا سکتے ہیں۔ یہ مہنگے تو ہیں مگر ان کی پائیداری میں کوئی شبہ نہیں۔

۴۔ سائل سٹون کاؤنٹر

گرینائٹ اور سنگ مرمر سے سستا، آپ کے کچن کاؤنٹر کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے کیوں کہ یہ نشانوں اور داغ دھبوں سے پاک رہتا ہے۔ مارکیٹ میں نیا آنے والا یہ مادہ ۹۴ فیصد سائل سٹون اور پتھر جبکہ ۶ فیصد پلاسٹک سے بنا ہے۔

۵۔ پولی وینائل کلورائڈ کی تہیں

پولی وینائل کلورائڈ کچن کی الماریوں اور درازوں کے لیے بہترین ہے۔ اس کے ڈھیروں ڈھیر ڈیزائن پائے جاتے ہیں اور پائیداری یقینی ہے۔

۶۔ چمکدار کنکدیٹ یا پتلے سمنٹ سے بنا کاؤنٹر

پتلے سمنٹ کے ساتھ آپ پائیداری پر سمجھوتہ کیے بغید کسی بھی چیز کو ڈھک سکتے ہیں۔ چمکدار کنکریٹ بھی ایک شاندار انتخاب ہے کیوں کہ یہ ایک سستی اور ہموار سطح بناتا ہے۔

۷۔ شیلف

کھلے، دیوار میں لگے شیلف برتن رکھنے کے لیے ایک سستا متبادل ہیں۔

۸۔ کورین: ایک پائیدار لیپ

یہ مادہ کچن کے کاؤنٹر کے لیے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جو دیکھنے میں اچھا لگتا ہے، بہت سے رنگوں میں موجود ہے اور پانی سے خراب نہیں ہوتا۔

۹۔ ایک درمیانی کاؤنٹر

اگر آپ کو کچن میں کام کرنے کی مزید جگہ کی ضرورت ہے تو آپ کوئی میز لے کر اسے کاؤنٹر میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

۱۰۔ ایک سے زیادہ کام کرنے والا سامان

ایک چھوٹے گھر میں آپ کو میز پوش اور کرسیاں وغیرہ رکھنے کے لیے جگہ کی ضرورت ہوتی ہے تو ایک سے زیادہ کام کرنےوالا سامان رکھیں جیسا کے تصویر میں دکھائی گئی الماری جس کے اندر چولہا بھی بنا ہوا ہے۔

۱۱۔ فرنیچر کے نچلے حصے کو نظر انداز نہ کریں

کچن کے فرنیچر کی نچلی سطح لازمی ہے اور اس کو اس نمی سے پاک کرنا بےحد ضروری ہے جو کچن کے صفائی کرتے ہوئے اس سے چپک جاتی ہے۔ یہ فرنیجر کو خراب ہونے سے بچاتا ہے اور پائیداری کو یقینی بناتا ہے۔

۱۲۔ وال پیپر؟ کیوں نہیں۔

آپ خاص طور پر کچن کے لیے ڈیزائن کردہ پکا اور دصل ےکنے والا وال پیپر خرید سکتے ہیں، جو آپ کے کچن کو کم پیسوں میں خوبصورت بنا دے گا۔ 

مواد اور اس کی قیمت کے بارے میں پیشہ وروں کی مدد حاصل کریں۔ باقی کے وقت میں یہ تجاویز دیکھیں: جدید پاکستانیوں کے لیے ۱۱ کچنجدید پاکستانیوں کے لیے ۱۱ کچن۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine