منفرد خوبصورت سٹائل کے ساتھ 10 چھوٹے گھر

usranaz usranaz
CASA TRANSPORTABLE ÁPH80, ÁBATON ÁBATON Prefabricated home
Loading admin actions …

آج ھومی فائی کا یہ مضمون ان خوبصورت مگر چھوٹے گھروں کے بارے میں پیش کیا گیا ھے جو اپنے اگوڑے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس چیز کو جانے بغیر کہ اس کے اندرونی حصوں میں کیا ھے، ہم یہ گھر آپ پر چھوڑتے ہیں کہ آپ ان کے اندرونی حصوں میں کیا تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔ یہ بہت ہی شاندار اور انوکھا ھو جائے گا۔

دونوں چھوٹے اور بڑے گھر مقامی اور علاقائی خصوصیات کے اشتراک کے ساتھ ایک دوسر میں گھل مل سکتے ہیں۔ اور ایک گھر میں دوسری خصوصیات بغیر کسی رکاوٹ کے شامل کی جا سکتی ہیں۔ان گھروں میں ایسی کوئی خاص چیز نہیں۔یہ گھر منفرد اور انفرادی دونوں خصوصیات رکھتے ہیں۔چھوٹے گھروں کی با کمال صلاحیت ان کا خوبصورت بڑا اگواڑہ ھے۔

1 خوشگوار سٹائل

پتھروں کی کنکریاں اس گھر کے بیرونی حصہ میں بچھا دی گئی ہیں۔یہ مواد ڈیزائن اور سجاوٹ کے اعتبار سے قدرتی فیشن کے لئے بہت مشہور ہیں، صنعتی اور قدرتی ماحول کو ظاہر کرتی ہیں۔دوسری طرف دیوار پر خوبصورت رنگ و روغں شامل کر کے اس چھوٹے گھر کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافہ کیا گیا ھے۔

2۔ باہر سے اندر کی طرف روشنی کا بہاؤ

عام طور پر فنِ تعمیر کے ماہرین شیشوں والا اگواڑہ استعمال کرتے ہیں۔یہ نہ صرف جدت پزیر کشش رکھتا ھے بلکہ یہ دن کی روشنی کو کافی مقدار میں اندر پہنچاتا ھے۔

3۔ اینٹوں کی دیوار اور دیہاتی سادگی

CASA 3-64. VIVIENDA UNIFAMILIAR. Barquisimeto, Venezuela., YUSO YUSO Classic style houses

اس گھر کا دیہاتی اور روشن ماحول اپنی طرف متوجہ کرتی اینٹوں سے بنی دیوار کی مدد سے آیا ھے۔

4۔ قدرتی ماحول میں جدید گھر

جدید، لچکدار اور آپکی خواہش کے مطابق یہ جید گھر آپ کو اجات دیتے ہیں کہ مالکان کہیں بھی جگہ پسند کریں اور اس کے اوپر  یہ شاندار گھر قائم کریں۔عام طور پر اسے لچکدار اور ہلکے مواد سے بنایا جاتا ھے تا کہ آپ حقیقت میں امن کے ساتھ رہ سکیں۔

5۔ تاریخی گھروں کی دیکھ بھال

اس کے تاریخی بناوٹ کے لحاظ سے اس میں جدید اور دوبارہ مرمت  شدہ چیزوں کے اضافے سے اس تاریخی مقام کو زندہ رکھا جا سکتا ھے۔جب کہ جدید خصوصیات بھی مالکان کی خواہش کے مطابق موجود ہیں۔

6۔ چار دیواری

اندرونی اور بیرونی حصوں کو واضح طور پر علیحدہ کر کے اتحاد اور ہم آہنگی کو حاصل کیا جا سکتا ھے۔ دیوار کے ساتھ سپاٹ روشنیاں اس خوبصورت ڈیزائن کے تسلسل کی گواہ ہیں۔

7۔ رنگ، بناوٹ اور چکنی ہموار سطح

ہلکے اور غیر جانبدار رنگوں کا کوٹ اس  کی سادگی اور  دلکشی کو ظاہر کرتا ھے، جہاں مزید کوئی سجاوٹی اشیاء اور لوازمات کی ضرورت نہیں۔

8۔ سیمنٹ کے بنے دلکش ڈیزائن پر خوبصورت رنگ

کیوں نہ آپ کے جدید اور ہم عصر گھر کو سیمینٹ کے ڈیزائنوں کے ساتھ روشن اور خوبصورت بنائیں۔یہاں پر شوخ زرد رنگ  پرائویسی خصوصیات کے ساتھ منفرد سٹائل کے لئے استعمال کیا گیا ھے۔

9۔ باغ کے ساتھ گھر

کنکریٹ کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کرنے کے لئے اس گھر میں چمکدار باغ کا اضافہ  اس کوپرانے زمانے کی طرز پر  بجلی سے بھرے نخلستان جیسا بنایا گیا۔

10۔ مختلف مواد کے اشتراک کے ساتھ

اینٹیںدیوار کی بناوٹ اور گھر کے اندرونی حصوں کی بناوٹ کو طاہر کرتی ہیں، معیاری اور منفرد انداز کے لئے قدرتی مواد کو ظاہر کرتے ھوئے دوسرے مواد کے اشتراک کے ساتھ خوبصورت گھر بنائیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine