قدم بہ قدم: عقبی صحن میں ایک شاندار تالاب کیے بنایا جائے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Einbau eines Stahlwandpools, Hesselbach GmbH Hesselbach GmbH Mediterranean style garden
Loading admin actions …

ایسا کون ہو گا جو اپنے صحن میں ایک تالاب نہیں چاہتا؟ ہم سب اس کا خواب دیکھتے ہیں، خاص کر آج کل کیوں کہ گرمیاں آ رہی ہیں۔ چاہے آپ تیرنا چاہیں یا کھیلنا، تالاب کسی بھی گھر کی تکمیل کرتا ہے۔

اگر آپ کے پاس ایک صحن یا باغ ہے تو اس آئیڈیا بک میں ہم آپ کو وہ ۹ اقدام دکھائیں گے جو Hesselbach GmbH کے پیشہ وروں نے تالاب تعمیر کرنے کس لیے مکمل کیے۔ نتیجہ شاندار ہے: ایک ایسی جگہ جو نہ صرف ٹھنڈی ہوا اور باہر کی فضا کا آرام مہیا کرتی ہے بلکہ جس صحن یا باغ میں بنی ہو اس کی خوبصورتی کو بھی کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔ 

اس دلکش تالاب کے ساتھ اپنے گھر کے سکون میں اضافہ کیجیے۔ اب اس خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کا سادہ عمل دیکھیے۔

۱۔ زمین کھودنا

یہ قدم بہت واضح ہے اور اسے مزید کسی تفصیل کی ضرورت نہیں۔ یہ کام ایک چھوٹے سے زمین کھودنے والے آلے سے کیا جا سکتا ہے۔ اس قسم کی مشین کو صرف کسی ماہر کو ہی استعمال کرنا چاہیے۔ اس کام میں ایک یا دو دن لگ سکتے ہیں۔

۲۔ قطعہ ارض کو ہموار کرنا

کھدائی مکمل ہونے کے بعد یہ زمین کو ہموار کرنے کا وقت ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لیے آپ کو ایک خاص مشین چاہیے ہو گی جو ساری کھدی ہوئی زمین کو دبا دبا کر ہموار کر دے۔ اس کام میں بھی ایک دو دن لگیں گے۔

۳۔ سطح پر تہہ لگانا

تعمیر شروع کرتے ہیں۔ کھودی گئی جگہ کو سیمنٹ سے بھرا جاتا ہے۔ تالاب کی دیواریں خاص قسم کی پلیٹوں سے بنائی جاتی ہیں جنہیں ایک علیحدہ کرنے والی فلم سے ڈھکا جاتا ہے جو پانی کو زمین میں جذب ہونے نہیں دیتی۔

۴۔ مواد چپکانا

یہ تعمیر کے اہم ترین اقدام میں سے ایک ہے۔ دیواریں مکمل کرنے کے بعد فرش کو سیمنٹ سے بھرا جاتا ہے جو تالاب کی بنیاد بنے گا۔

۵۔ جگہ پر تہہ لگانا

سیمنٹ کے تیار ہونے کے بعد ایک خاص قسم کی فلم کی تہہ لگائی جاتی ہے جس سے پانی جگہ کے اندر کی رہتا ہے۔ یہ پانی کے ضیاع سے بچاتی ہے۔

۶۔ پانی کا امتحان

اس حصے میں دیکھا جاتا ہے کہ کہیں سے پانی رس تو نہیں رہا۔ یہ کرنے کے لیے تالاب کو پانی سے بھر کر ایک دو دن کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے تا کہ یہ یقین ہو سکے کہ کہیں سے بھی پانی کا اخراج نہیں ہو رہا۔

۷۔ تالاب کا ساحل بنانا

تالاب کام کر رہا ہے۔ اب اس کے ارد گرد ساحل بنانے کا وقت ہے۔ اس کے لیے لکڑی کے عرشے سے بہتر کچھ نہیں۔ آج کل ایسی لکڑی بھی موجود ہے جو نمی اور سخت موسم کا مقابلہ کر لیتی ہے۔

۸۔ اختتام

کیا آپ نے یہ دیکھا؟ آخری نتیجہ تالاب کے ساتھ ایک نفیس عرشہ ہے۔ اس جگہ کو کچھ فرنیچر جیسا کہ کرسیوں یا سٹولز وغیرہ سے سجایا جا سکتا ہے۔ اس جگہ کو مزید عمدہ اور فعال بنانے کا ایک راز ایک اچھے روشنیوں کے نظام کا اضافہ ہے۔

۹۔ پانی کی صفائی کے نظام کی تنصیب

آخرکار، اس ڈیزائن میں پانی کی صفائی کا نظام تنصیب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تالاب صاف ستھرا اور لطف اٹھانے کے لیے تیار رہتا ہے۔ تو آپ کس بات کا انتظار کر رہے ہیں؟

ہومی فائی سے مزید تجاویز لیتے جائیے: چھوٹے باغات میں تالاب بنوانے کے لیے ۱۳ تجاویز۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine