اپنے گھر کو چوروں سے بچانے کے لیے 5 طریقے

Hamna—Homify Hamna—Homify
Haus K - Holzständerhaus in Wegberg, Architektur Jansen Architektur Jansen Minimalist houses
Loading admin actions …

اپنے گھر کی حفاظت آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ صدر دروازے کو تالا لگا دینا آپ کے گھر کی حفاظت کے لیے کافی ہو گا، تب تو یہ مشورے بنے ہی آپ کہ لیے ہیں۔ ان کی مدد سے آپ چوروں کو اپنے گھر سے دور رکھنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ آپ کا گھر صرف اس ہی وقت خطرے میں نہیں ہوتا جب آپ چھٹیوں پر گئے ہوۓ ہوتے ہیں بلکہ یہ خطرہ سارا سال موجود رہتا ہے۔

ان مشوروں کو پڑھنے کے بعد آپ اپنے گھر کو محفوظ بنائیں تاکہ ہر وقت کی پریشانی کا خاتمہ ہو سکے۔

1- دروازوں اور کھڑکیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں

اچھے مٹیریل کے استعمال کے ساتھ ساتھ آپ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کے سارے دروازے اور کھڑکیاں صحیح سے بند ہوں۔ اگر آپ گھر سے دور جا رہے ہیں تو اندر داخلے کے سارے راستوں کو بند کر دیں۔

ہم سب کے دروازے تو تالوں سے محفوظ ہوتے ہیں مگر کس کس کے پاس دھرے تالے والی کھڑکیاں موجود ہیں؟ آج ہی کسی پیشہ ور تالہ ساز سے رابطہ  کر کے جدید اور محفوظ تالوں کا انتظام کریں جو آپ کے گھر سے مطابقت رکھتے ہوں.

2- انتباہی نظام اور روشنیوں کا اضافہ کریں

بہت کم لوگ گھر کی حفاظت کے لیے انتباہی نظام لگانے پر خرچہ کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کسی بنگلے یا پر آسائش اپارٹمینٹ میں رہتے ہیں تب تو اس نظام کو اپنے گھر میں ضرور لگوائیں، اس سے آپ اپنی طویل غیر حاضری میں پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

3- اپنی غیر حاضری میں گھر کو ویران اور خالی نا لگنے دیں

چوروں کا سب سے پسندیدہ نشانہ خالی گھر ہوتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گھر کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو کسی بھی طرح اپنے گھر کے مصروف ہونے کی نشاندہی کریں۔ مثلا بتیاں جلا کر رکھیں، ریڈیو چلاۓ رکھیں یا اپنی گاڑی گھر کے  سامنے کھڑی رکھیں تاکہ چور گھر میں لوگوں کی موجودگی کے خیال سے انر گھسنے کی ہمت نہ کر سکیں۔

اگر آپ زیادہ وقت کے لیے گھر سے دور جا رہے ہیں تو سارے پردے برابر اور ساری بتیاں گل نا کریں۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ گھر طویل عرصے سے خالی ہے۔ 

4- روز مرہ کے معمولات

اپنے گھر کی حفاظت کے لیے آپ کو اپنے روزانہ کے معمولات میں بھی احتیاط کرنی ہوتی ہے۔ جیسے اپنی گاڑی کو باہر زیادہ دیر کھڑا نا رہنے دیں۔  قیمتی چیزوں کو کھڑکیوں سے دور رکھیں۔ اور ان کو رکھنے کے لیے محفوظ جگہ کا انتظام کریں۔

5- پڑوسیوں سے اچھے تعلقات

کبھی کبھی آپ کو طویل عرصے کے لیے اپنے گھر سے غیر حاضر رہنا پڑ جاتا ہے۔ اس صورت میں پڑوسی آپ کے کام آ سکتے ہیں۔ اپنے پڑوسیوں سے جان پہچان بڑھائیں اور ایک دوسرے کی مدد کی حامی بھریں۔ آپ کی غیر موجودگی میں پڑوسی آپ کے گھر کا خیال رکھیں گے۔

 گھر کو چوروں سے محفوظ رکھنے کے لیے ۸ تجاویز جب آپ باہر ہوں!

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine