فینگ شوئی: ایک ہم آہنگ خواب گاہ کے لیے ۱۰ تراکیب

Resham Ejaz Resham Ejaz
Apartamento MW, Isabela Canaan Arquitetos e Associados Isabela Canaan Arquitetos e Associados Modern style bedroom
Loading admin actions …

فینگ شوئی کے مطابق ساری دنیا توانائی کے بہاؤ سے جڑی ہے۔ اس بہاؤ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ اس کے برعکس ہر عنصر کو  ایک بڑے اور مستقل تعلق سے جڑا ہونا چاہیے۔

ایک گھر کو سجانے والا فرنیچر، مواد اور رنگ اس بہاؤ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ تو اس فلاسفی کے تحت گھر کے لیے چنا گیا ہر عنصر اہم ہے۔ ہم اس امر کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ کائنات ہمارے موافق بہے۔ 

جیسا کہ ہم نے ہومی فائی کے دوسرے مضامین میں دیکھا، فینگ شوئی گھر کے تمام حصوں پر لاگو ہوتا ہے۔ ہر کمرے کا ایک خاص مرکز ہوتا ہے۔

آج ہم خواب گاہیں دیکھیں گے اور جانیں گے کہ ایک خوشگوار اور پرسکون ماحول کیسے بنایا جائے۔ اگر آپ اپنے گھر کو تازہ اور دلکش بنانا چاہتے ہیں تو ہمارے ساتھ چلیے۔

فینگ شوئی کیا ہے؟

فینگ شوئی کا لفظی مطلب ہوا اور پانی ہے۔ 

جب اسے سجاوٹ پر لاگو کیا جائے تو یہ ہمیں منفی توانائی کو مثبت میں تبدیل کرنے کا طریقہ بتاتا ہے۔ اس کا مقصد توانائی کا نہ نظر آنے والا ملاپ ہے۔ 

فینگ شوئی کی بنیاد انسان اور ماحول کا رابطہ اور قدرتی اور مصنوعی دنیا کا ملاپ ہے۔ تو ایک لفظ میں فینگ شوئی کا مطلب ہے: ہم آہنگی۔

بیڈ کی جگہ

Dutch Mountain, KRFT KRFT Modern style bedroom

ایک چیز آپ کو ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بستر کبھی بھی دروازے کے سامنے نہ ہو۔ یہ نہایت اہم ہے۔ اگر آپ نے دروازہ بلاک کر دیا، آپ توانائی کا راستہ روک دیں گے۔

یہ بنیادی اور سادہ اصول بڑا فرق پیدا کرتا ہے۔

پودے

جگہ کی ہم آہنگی کے لیے کمرے کو پودوں سے سجانا ضروری ہے۔ مگر یہ پودے سوچ سمجھ کر چنے جانے چاہیئں۔ آپ سیدھی لکیروں، نوکوں والے پتوں یا چھوٹے بلبوں والے پودے نہیں چاہیں گے۔ 
کھڑکی کے پاس پودے رکھنا بھی ایک شاندار تجویز ہے۔ یہ خواب گاہ میں اچھی توانائی لائیں گے۔

الماریاں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا کمرہ فینگ شوئی کے اصولوں پر چلے تو بےترتیبی مکمل طور پر منع ہے۔ ایک الماری میں سب کچھ نظروں سے دور چھپا دینا کافی نہیں۔ ان الماریوں کا منظم ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ آپ سامان کا ڈھیر لگا دیکھنا نہیں چاہیں گے۔
کم سامان اس کا حل ہے۔

رنگ

خواب گاہ کے لیے رنگوں کا انتخاب لازمی ہے۔ فینگ شوئی کے عناصر کے بارے میں سوچیں جو لکڑی، مٹی، آگ، دھات اور پانی ہیں۔ یہ اہم ہے کہ اندرونی و بیرونی حصوں کے درمیان ایک مماثلت قائم کی جائے۔
تو آپ کو ایسے رنگ چننے ہیں جو آپ کی سونے کی جگہ کو پرسکون اور آرام دہ بنا دیں۔مٹی جیسے رنگ آپ کو قدرت سے جڑے ہونے کا احساس دیتے ہیں۔

زاویے

زیادہ تر خواب گاہیں مستطیل یا چوکور ہوتی ہیں جو فینگ شوئی کے لیے بہترین شکل نہیں ہے۔ بہت سے زاویے اور کونے توانائی کا بہاؤ روک لیتے ہیں۔
انٹیرئیر ڈیزائنرز کا بنایا گیا یہ کمرہ ایک بے عیب خواب گاہ کی بہترین مثال ہے۔

زاویےآئینے

فینگ شوئی میں آئینے بے جد اہم ہیں۔ یہ خواب گاہ میں بہت سی ہم آہنگی لے آتے ہیں۔ بس انہیں بستر کے سامنے مت لگائیں کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ آپ آدھی رات میں اپنا ہی عکس دیکھ کر ڈر جائیں۔

فرنیچر

فینگ شوئی کے مطابق خواب گاہ کا فرنیچر نرم اور درمیانے مواد سے بنا ہونا چاہیے، جیسا کہ لکڑی، کاٹن یا شیشہ۔

پلاسٹک مثبت توانائی کی دشمن ہے۔

سفید

سفید خواب گاہ کے لیے شاندار رنگ ہے۔ یہ آرام کرنے کی جگہ میں مثبت توانائی کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ کیا آپ کو یہ سادہ سفید خواب گاہ بہت پسند نہیں آئی؟

گرمی

آپ کو خواب گاہ کے لیے نیلے، کاسنی یا سبز جیسے ٹھنڈے رنگ نہیں چننے چاہیئں۔ پرسکون نیند اور آرام کے لیے گرم رنگ چنیں۔ آپ درمیانے رنگ جیسا کہ کتھئی اور سفید استمعال کر کے ان میں کہیں کہیں پیلے، نارنجی، سرخ یا بھورے رنگ شامل کر سکتے ہیں۔

اسے بھی دیکھیے: ۹ پرانے فیشن ایبل انداز کی تجاویز جنہیں آپ بہت پسند کریں گے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine