آپ کے گھر کی کھڑکیوں کے لیے بہترین انداز

Hamna—Homify Hamna—Homify
Casa vacacional en Los Cabos, Multivi Multivi Tropical style windows & doors
Loading admin actions …

آپ کے گھر کی کھڑکیاں آپ کو باہر کی دنیا سے جوڑی  رکھتی ہیں۔ آپ آرام سے گھر کے اندر بیٹھ کر باہر کے مناظر کا لطف لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ آپ کے گھر کو روشن بھی کرتی ہیں اور ٹھنڈا بھی رکھتی ہیں۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ کی دیوار میں ایک نہ ایک کھڑکی موجود ہو، لیکن یہ کھڑکی کمرے کے سائز کے مطابق ہونی چاہیۓ۔ یعنی بڑی جگہ کے لیے بڑے سائز کی کھڑکی اور چھوٹی جگہ کے لیے چھوٹی۔ تاکہ آپ کا کمرہ صحیح سے روشن ہو سکے۔

جب آپ کھڑکیوں کے لیے پلان بنا رہے ہوں تو قدرتی ماحول کے مطعلق بھی سوچ لیں کہ سورج کس رخ سے آپ کے گھر پہ آتا ہے۔ یہ نہ ہو کہ آپ کا گھر گرمیوں میں غلط جگہ بنی ہوئی کھڑکی کی وجہ سے تندور لگنے لگے۔ اسی طرح سردیوں کے لیے بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

لکڑی کے فریم والی کھڑکیاں

اس طرح کی لکڑی کے فریم والی کھڑکیاں ہر زمانے میں مشہور رہی ہیں۔ یہ دکھنے میں اپنے اندر ایک الگ ہی قسم کی کشش رکھتی ہیں۔ لیکن ان کو لگاتے وقت مٹیریل اور معیارکا خیال رکھیں تاکہ یہعموسم کی وجہ سے جلد خراب نہ ہوں۔

درست تناسب

کھڑکیاں آپ کے گھر کے منظر کو بہت حد تک تبدیل کر دیتی ہیں۔ اس لیے یہ بات ضروری ہے کہ آپ اپنے گھر کے تناسب کے حساب سے کھڑکیوں کی شکل اور سائز کا چناؤ کریں تاکہ آپ کا گھر خوبصورت بھی لگے اور اندر سے صحیح طرح سے روشن بھی رہے۔

کھڑکیاں یا دروازے؟

فرش سے چھت تک کی کھڑکیاں آپ کے گھر کو بہت زیادہ خوبصورت بنا دیتی ہیں۔ اور اگر یہ کھڑکیاں سلائیڈنگ ہوں تو پھر دروازے کا بھی ساتھ ہی کام دینے لگتی ہیں۔ اس طرح آپ کا گھر کھلا کھلا لگتا ہے۔

لینٹر

ایک منفرد انداز یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے گھر پر ڈالے گۓ لینٹر کو کھڑکیاں بناتے وقت نمایاں کریں۔ جیسے کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

سلائیڈنگ

پھسلنے والے یا سلائیڈنگ دروازے اور کھڑکیاں آج کل کے جدید آرکیٹیکچر میں بہت مشہور ہیں کیونکہ یہ گھر کے اندرونی اور بیرونی حصے کو آپس میں بہت خوبصورتی سے جوڑ دیتے ہیں۔ بس اس کی ریلنگ کو فرش اور چھت سے جوڑ دیں اور مزے کریں۔

گھر کے لیے کھڑکیوں کے مختلف انداز.

تفصیلات

جن لوگوں کو کھڑکیوں کے فریم کی آرائش کرنا پسند ہے وہ اس طرح سے فریم کے ارد گرد کی دیوار کے پتھروں کو سامنے لا کر ایک حسین اور دلکش انداز اپنا سکتے ہیں۔ 

سیلڈ فریم

جن علاقوں میں بارش یا نمی زیادہ ہوتی ہے ان کو اس طرح کے سیلڈ فریم استعمال کرنے چاہئیں تاکہ پانی کے قطرے اندر نہ آ سکیں۔ اس کے لیے آپ کسی بھی ماہر آرائشی سے مشورہ کر سکتے ہیں۔

سکرین والی کھڑکیاں

آپ اپنی کھڑکی کے آگے لکڑی یا میٹل کی سکرین لگا کر غیر ضروری روشنی اور دھوپ کو اندر آنے سے روک سکتے ہیں۔ اور یہ آپ کو پرائویسی بھی فراہم کرے گی۔ اس طرح کی سکرین ہلنے جلنے والی بھی ہوتی ہے اور پکی جڑی ہوئی بھی۔

ایک ردھم میں

ایک ہی طرح کی کھڑکیوں کو بار بار دھرانے سے ایک خاص قسم کی خوبصورتی اور ردھم پورے گھر میں پھیل جاتا ہے۔

کلاسیک انداز

ہاہ! اس طرح کا اندازکبھی پرانا ہو ہی نہیں سکتا۔ یہ دکھنے میں ہی اتنا شاہانہ لگتا ہے کہ آپ کو ایک دم کوئی نہ کوئی محل یاد آ جاتا ہے۔

لیکن یاد رکھیں یہ انداز بڑے گھروں پر زیادہ اچھا لگتا ہے۔

باہر سے بند

ویسے تو یہ انداز دکنے میں اتنا خوبصورت نہیں ہے لیکن کیا کریں کہ آج کل کا ماحول ایسا ہے کہ آپ کو سیکیورٹی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے آپ کو دروازے اور کھڑکیوں، دونوں کو یکساں محفوظ بنانا ہوتا ہے۔ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine