گند اور بکھرے سامان سے تنگ آ گئے ہیں؟ ۱۲ تجاویز جن پر عمل کرنا زیادہ مشکل نہیں۔

Hiba Hiba
homify Minimalist living room Wood Wood effect
Loading admin actions …

گھر کو صاف ستھرا رکھنا نہایت موہک کام ہے مگر اپنی روزانہ کی زندگی میں سب سے رحیم کام جو کر سکتے ہیں وہ گھر کی صفائی ہے۔ ڈیزائن اور سجاوٹ کو ایک طرف رکھتے ہوئے، اس بات کی یقین دہانی کرنا کہ گھر کی ہر جگہ کا استعمال بہترین طریقے سے ہو رہا ہے، گھر کے اندر تناسب قائم کرنے کا ایک بڑا چیلنج ہے۔ البتہ گھر کی صفائی کرنا ایک بہت ناگوار کام ہے، تجارتی سوٹ پہن کر، ہاتھ میں جھاڑو پکرے صفائی کرنا، انسان کے دل میں صفائی کرنے کے لئے جزبہ کم اور کام سے اکتاہٹ زیادہ پیدا کرتی ہے۔

اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو گھر میں گندگی بالکل برداشت نہیں کر سکتے مگر صفائی کرنے کے لئے وقت نکالنا اور ہمت باندھنا آپ کے لئے ممکن نہیں تو آپ بلکل سہی جگہ پر آئے ہیں۔ تجاویز کی اس کتاب میں، ہم آپ کے لئے ۱۲ آسان ترکیبیں پیش کرتے ہیں جو گھریلو کاموں میں آپ کی مدد کریں گی۔ ایک بار پھر آپ کے پاس فارغ وقت ہو گا اور ساتھ ساتھ آپ کا گھر بھی صاف رہے گا۔

​کم میں زیادہ۔

ہماری پہلی ترکیب جس کے تحت آپ کا گھر صاف رہے گا وہ اس بات کو جان لینا کے کم اشیاء، اگر ان میں اچھا گزارا ہو رہا تو وہ کم نہیں ہیں۔ یہ سوچ کر چیزیں اکھٹی کر لینا کہ بعد میں کام آ جائیں گی چھوٹے گھروں میں گندگی کی بہت بڑی وجہ ہے۔ سب سے بہتر قدم جو لیا جا سکتا ہے، وہ سامان میں بغیر جھجک، غیر ضروری اشیاء کی کمی کرنا ہے۔

ہر چیز اپنی جگہ پر۔

اپنے گھر کو صاف اور ستھرا کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ہر چیز اپنی جگہ پر رکھی جائے۔ رسالے اور ریموٹ وغیرہ رکھنے کے لئے پھٹے، گھر کے داخلے میں کوٹ ٹانگنے کے لئے ریک اور جوتے رکھنے کے لئے مخصوص جگہ، گھر کو صاف رکھنے اور بے ترتیبی کو ختم کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

پوموڈورو تکنیک۔

کام کرنے کے ماحول میں یہ تکنیک اکثر اوقات استعمال ہوتی ہے، اسی تکنیک کو گھر میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پوموڈورو تکنیک اور کچھ نہیں، وقت کا سہی معانی میں استعمال کرنے کا نام ہے۔یہ تکنیک اپنے وقت میں سے ۲۵ منٹ خاص کام کے لئے مخصوص کرنا اور ۵ منٹ آرام کرنا ہے۔ کیا آپ اپنے گھر کے کاموں کو آسان بنانے کا سوچ رہے ہیں؟

بچے بھی چیزوں کو ترتیب دینے کا فن رکھتے ہیں۔

Hogares insertables Nuke, Ñuke Ñuke Modern living room Fireplaces & accessories

گھر میں بچوں کی موجودگی میں مسلسل سونامی کے آنے کا خطرہ رہتا ہے۔ اپنے گھر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ بچوں کو ایسی تربیت دی جائے کہ انہیں معلوم ہو کہ چیزوں کو استعمال کرنے کے بعد انہیں اپنی جگہ پر رکھا جائے جیسا کہ پٹھے، دراز اور ٹوکریوں کو کتابیں، کھلونے وغیرہ رکھنے کے لئے استعمال کیا جائے۔

اشیاء کی روزانہ بحالی۔

جیسے آپ ہفتے بھر کے برتن اکھٹے کرنے کے بجائے، روزانہ کے ساتھ ساتھ دھو دیتے ہیں، ٹھیک اسی طرح اگر آپ ہفتہ گزرنے کا انتظار کئے بغیر، روزانہ جو ہلکا پھلکا گند ہو، ساتھ ساتھ صاف کر لیں جیسے کہ سنک کی صفائی یا پھر سوفے کے تکیوں کو ترتیب دینا۔ ایسا کرنے سے ہفتے کے اختتام پر، صفائی کرنے میں آپ کی کم محنت لگے گی۔

​صبع اٹھتے ساتھ اپنے بستر کو سمیٹ لیں۔

روزانہ بجنے والی بے رحم گھڑی کی گھنٹی کے بجتے ہی آپ کو اپنا کام یاد آ جانا چاہئے۔ جو کام آج کیا جا سکتا ہے، اسے کل کے لئے مت چھوڑیں۔ بستر ٹھیک کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی اور پھر آپ کو ہر چیز با ترتیب ہونے کے باعث سکون میسر ہو گا۔

کاغز کا استعمال کم سے کم کریں۔

ورق کا کم سے کمُاستعمال ماحول کو فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے گھر کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ الیکٹرونک میڈیا کا بلوں ، رسیدوں اور دیگر کاغزات میں استعمال گھر میں گندگی اور بکھیڑے کو کم سے کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے اور آپ کے گھر کے پھٹوں پر کاغزوں کے تحت جگہ بھی نہیں گھیری جائے گی۔ اگر آپ کاغز کے استعمال کو کم نہیں کر سکتے تو پٹھوں پر انہیں ترتیب کے ساتھ رکھیں۔

ایک با ترتیب باورچی خانہ۔

باورچی خانہ گھر کا ایک ایسا حصہ ہے، جس میں ترتیب دینا سب سے برتر ہے۔ ایک بہترین طریقہ جو آپ عمل میں لا سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ برتنوں کو استعمال کرتے ساتھ دھو دیں اور دیگر اشیاء کو استعمال کرنے کے بعد انہیں اپنی جگہ پر رکھ دیں۔

کپڑوں کی دھلائی کرنے والا کمرہ۔

کپڑے دھونا اکثر اوقات سر درد کا باعث بن جاتا ہے اور اگر آپ سہی طریقے اور سہی وقت پر کپڑوں کی دھلائی نہیں کریں گے تو گھر میں ہر جگہ کپڑے بکھرے دکھائی دیں گے۔ایسی اشیاء لیں جو آپ کو با وقت کپڑے دھونے میں مدد دیں اور ساتھ ساتھ کپڑے سکھانا اور عستری کرنا، بعد میں آپ کو زیادہ جدوجہد کرنے سے بچا لیں گے۔

باورچی خانے کے چورس پھٹوں کو صاف کریں۔

باورچی خانے کے ڈیزائن میں موجود کام لرنے کی چورس جگہ، گند کا مرکز بن سکتی ہے۔ یہ جگہ کسی جنگی میدان کی شکل نہ اختیار کرے اس لئے باقاعدگی سے ان کی کام کرتے ساتھ صفائی کر دی جائے۔

پورے گھرانے کو ساتھ شامل کریں۔

گھر کے تمام لوگوں کو صفائی اور ستھرائی کرنے میں شامل کر کے وقت اور محنت، دونوں چیزوں کی بچت ہو سکتی ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ جب گھر کے تمام لوگ اس مرحلے میں آپ کا ساتھ دیں گے تو آپ کا صفائی کے لئے فکر مند ہونا خود با خود کم ہو جائے گا۔

کمرے کو سمیٹ کر سوئیں۔

بستر پر جانے سے پہلے اپنے استعال شدہ کپڑوں کو ان کی مخصوص جگہ پر رکھیں، اس طرح گھر میں کم سے کم بکھیرا ہو گا۔ گندے کپڑوں کو دھلائی کی جگہ پر رکھیں، جوتوں کو ان کی جگہ پر اور جرسیاں اور کوٹ ریک پر ٹانگیں۔ یہ معمولی کام آپ کے گھر کی صفائی قائم رکھنے میں بہت اہم قردار ادا کریں گے۔

اپنی گھر کو صاف رکھنے کے لئے مزیز تجاوز حاصل کرنے کے لئے یہ دیکھئے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine