خواب گاہ—سکون کا مسکن

Resham Ejaz Resham Ejaz
Casa da Floresta, Ferraro Habitat Ferraro Habitat Country style bedroom
Loading admin actions …

آپ کے گھر کا ہر کمرہ اہم ہے اور ہر ایک کا اپنا ہی انداز ہے۔ خواب گاہ ایک مکمل طور پر آرام دہ اور تازہ دم ہونے کی جگہ ہے۔ اپنی خواب گاہ کو سجاتے وقت آپ کو ان اہم عناصر کے بارے لازمی میں سوچنا چاہیے۔ اس میں آپ کی پسند یا ذوق کا کوئی عمل دخل نہیں کیوں کہ ہم سب ہی آرام دہ محسوس کونا پسند کرتے ہیں۔ آپ اپنے ڈیزائنر کے ساتھ مل کر رنگ، فرنیچر، نمونے، فرش اور دوسرے لوازمات چن کر ایک نئی خواب گاہ تخلیق کر سکتے ہیں جو آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پرسکون جنت کی مانند ہو گی۔

میں اپنے لیے خواب گاہ کا درست انداز کیسے چنوں؟

ایک خاص ڈیزائن پر توجہ مرکوز کر کے کمرے میں اس کے تھیم کا استعمال کارآمد رہے گا۔ جمالیات اہم ہیں مگر فعالیت کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ کیا آپ کو سامان رکھنے کے لیے مزید جگہ چاہیے؟ اگر ایسا ہے تو کیا وہ سامان رکھنے کی جگہیں آپ کے ڈیزائن میں فٹ آ جائیں گی؟ ہومی فائی پر اسٹائلز والا خانہ آپ کو نیا انداز چننے میں بے حد مدد دے گا، خاص کر تب جب آپ کے پاس بہت سی نئے خیالات ہوں اور آپ کو انہیں اکٹھا کرنے اور ترتیب دینے میں مشکل پیش آ رہی ہو۔ اس حصے میں میں سادہ، جدید، متنوع اور نو آبادیاتی انداز موجود ہیں۔

میری خواب گاہ کا فرش کیسا ہونا چاہیے؟

ہموار اور آرام دہ قالین خواب گاہ میں آسانی سے پورے آ جاتے ہیں۔ فرش ان کمروں کا ایک اہم سجاوٹی عنصر ہے، کیوں کہ صبح اٹھتے ہی برف جیسے سخت فرش پر قدم رکھنا زیادہ خوشگوار تجربہ نہیں ہوتا۔ تو قالین ایک آرام دہ انتخاب ہے۔ جو بھی ہو، اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ قالین دھول مٹی سے محفوظ رہے اور اس کی باقاعدگی سے صفائی ہوتی رہے۔ اگر آپ کو لکڑی کا فرش پسند ہے اور آپ اسے اس لیے چننا چاہتے ہیں کہ اس کی دیکھ بھال مشکل نہیں ہوتی، تو اس کے اوپر فالین کے چھوٹے ٹکڑے بچھانا ٹھیک رہے گا۔ یہ کمرے کو نرم گرم احساس دیں گے۔ گرم علاقوں کے لیے ٹائلیں ایک اچھا انتخاب ہیں کہ یہ آپ کے کمرے کو ٹھنڈا رکھیں گی۔ اس کے علاوہ آپ اپنی خواب گاہ کے لیے پیٹرولیم کے مرکبات سے بنی تہوں کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں۔

خواب گاہ کے لیے کیا لازمی ہے؟

اپنی خواب گاہ کے لیے فرنیچر خریدنے سے پہلے دیوار کا رنگ یا وال پیپر کا ڈیزائن اور فرش چننا مت بھولیں۔ آپ کی پسند کا رنگ یا وال پیپر آپ کو ایک آرام دہ اور پر سکون ماحول بنانے میں مدد دے گا۔ اپنے ڈیزائن اور اسے نمایاں کرنے کے طریقوں کے بارے میں احتیاط سے سوچیں۔ آپ کی خواب گاہ میں روشنیاں بہت تیز نہیں ہونی چاہئیں۔ اس کے علاوہ بہت دھیمی روشنیاں بھی کچھ شام کے وقت کیے جانے والے کاموں میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہیں جیسا کہ کپڑے سینا، کتابیں پڑھنا یا انٹرنیٹ کا جائزا لینا۔

خواب گاہ کے لیے بہترین لوازمات کیا ہیں؟

لوازمات آپ کی خواب گاہ میں آپ کی شخصیت کی عکاسی کرنے کا اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کا پراحتیاط چناؤ بے حد اہم ہے۔ کبھی کبھار یہ خواب گاہ کو نیا کرنے یا اس کا انداز تبدیل کرنے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں کیوں کہ یہ کام ایک دو لوازمات میں کی گئی چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کے ساتھ عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ کمرا ترتیب دینے کے دوران وہ آخری باریکیاں جو آپ کے ذوق کی نمائش کریں، انہیں لوازمات کے ذریعے شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ آرام، خوبصورتی اور رنگوں کا اضافہ کرتے ہیں۔ پشمینہ یا کشمیری کپڑا ایک گرم پرآسائش احساس دیتا ہے۔ دلکش تصاویر بھی آپ کی خواب گاہ کی سجاوٹ میں ایک دلچسپ اضافہ ہوتی ہیں۔ خوشبو والی موم بتیاں خواب گاہ میں اچھی لگتی ہیں۔ لکڑی کی ٹوکریاں سامان رکھنے کے لیے فالتو جگہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی، دیہی اور انتخابی انداز کا اضافہ کرتی بھی نظر آتی ہیں۔

مجھے اپنی خواب گاہ کے لیے کون سا رنگ چننا چاہیے؟

رنگ آپ کے مزاج پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ تو خواب گاہ کے لیے درست رنگ چننا اتنا ہی اہم ہے جتنا مکمل نیند لینا۔ سبز رنگ قدرتی طور پر شفا بخش ہے۔ نیلا ایک ٹھنڈا اور پرسکون رنگ ہے۔ جامنی رنگ پرسکون ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کو ذہنی دباؤ سے بچاتا ہے اور خواتین کے لیے بنائی گئی خواب گاہوں کے لیے بہترین ہے۔ سفید رنگ بھی یہی خصوصیات رکھتا ہے۔ مگر ایک مکمل سفید دیوار کے انتخاب کے بعد آپ کو اس میں مختلف ساخت یا نمونوں کا اضافہ کرنا چاہیے جو جگہ کو گہرائی اور گرمی عطا کریں۔

مقبول خواب گاہیں کن اقسام میں پائی جاتی ہیں؟

جدید طرز کی خواب گاہیں:

جدید خواب گاہیں سادہ رنگوں کی نمائش کرتی ہیں جیسا کہ سرمئی، سفید اور سیاہ۔ دیواریں تصوراتی نمونوں اور زاویاتی پرنٹ کے لیے پس منظر کا کام دیتی ہیں۔ فرنیچر کے کور زیادہ ڈیزائنز سے پاک ہوتے ہیں اور ان پر لوہے کے حلقوں اور پنجوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مرکزی دیوار پر کوئی نڈر ڈیزائن ہوتا ہے، جیسا کا سیدھی لکیروں والا وال پیپر۔ دلکشی میں اضافے کے لیے جگہ جگہ شوخ رنگ پھیلے ہوتے ہیں۔ جدید خواب گاہوں میں کم سے کم لوازمات رکھے جاتے ہیں۔ 

دیہی طرز کی خواب گاہیں: 

دیہی طرز کی خواب گاہ کے لیے دیواروں پر درمیانے رنگوں کی موجودگی لازمی ہے۔ سفید کے ساتھ جامنی، نیلے یا سبز رنگ کے آرائشی ٹکڑے منظر کو نرم کرتے ہیں۔ مرکزی دیواروں پر پھولوں والے وال پیپر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ بڑا لکڑی کا فرنیچر کا کسی بھی قسم کا سفید فرنیچر دیہی خواب گاہوں کے لیے اچھا انتخاب ہے۔ نفیس فرانسیسی انداز کا سامان بھی اس قسم کی خواب گاہ میں اچھا اضافہ ہوتا ہے۔ 

اسکینڈی نویائی طرز کی خواب گاہیں: 

اسکینڈی نویائی خواب گاہوں پر چھائے عوامل سادگی اور فعالیت ہیں۔ اگر عمدگی آپ کے لیے اہمیت کی حامل ہے تو آپ ان خواب گاہوں کو بہت پسند کریں گے۔ سفید دیواروں کے ساتھ مٹی کے رنگ، کتھئی اور سرمئی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ بستر کے ساتھ بڑی رضائیاں اور قدیم انداز کے صندوق رکھے جا سکتے ہیں۔ یہ فعال اور خوبصورت سامان ہے جو اس طرز کے ساتھ جچتا ہے۔ اسکینڈی نویائی خواب گاہوں کا ایک اہم عنصر نرم روشنیاں ہوتی ہیں۔ جب ممکن ہو تو قدرتی روشنی کو استعمال میں لائیں۔ 

دیہی طرز کی خواب گاہیں: 

دیہی خواب گاہوں کا اہم ترین عنصر بلاشبہ ٹھوس لکڑی ہے۔ یہ فرنیچر میں، دیواروں پر، فرش پر، یہاں تک کہ چھت پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ گرم رنگوں جیسا کہ بھورے، کتھئی، سرمئی اور ہلکے سبز رنگ کا مجموعہ ا استعمال کریں تا کہ ایک خوشگوار منظر حاصل کیا جا سکے۔ دیہی خواب گاہوں کی سجاوٹ سادہ ڈیزائن کے ساتھ ہم آہنگ ہوتی ہے۔ سفید دیواریں، سیاہ و سفید فرنیچر، دیواروں پر لگے بڑے بڑے فن پارے اور بہت سے لوازمات لکڑی کے فرش کے ساتھ بہترین طور پر جچیں گے۔ 

صنعتی طرز کی خواب گاہیں: 

صنعتی خواب گاہوں کا سب سے اہم عنصر خام مواد اور کھردری سطحوں کا جتنا ہو سکے اتنا استعمال ہے۔ سادہ اینٹوں سے بنی دیواریں اس انداز کے لیے کافی مقبول ہیں اور ایک حسین وضع تخلیق کرتی ہیں۔ جگہ کو روشن بنانے کے لیے آپ بناہ راست اینٹوں پر رنگ بھی کر سکتے ہیں۔ پرانی لکڑی کا مواد بھی صنعتی خواب گاہوں میں اچھا لگتا ہے۔ کھلے پائپ گودام جیسا ماحول بنائیں گے اور صنعتی انداز میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس انداز پر بنائی گئی خواب گاہ میں رکھے جانے والے فرنیچر کے لیے لوہا، اسٹیل اور تانبا پسند کیا جاتا ہے۔ 

اپنی خواب گاہ کو پرسکون بنانے کے لیے دیکھیے: شوئی: ایک ہم آہنگ خواب گاہ کے لیے ۱۰ تراکیب۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine