کھانے کا کمرہ ترتیب دینے کے ١٠ شاندار طریقے

Resham Ejaz Resham Ejaz
ARTILHARIA UM, Lisboa, LAVRADIO DESIGN LAVRADIO DESIGN Modern dining room
Loading admin actions …

آج ہم آپ کے لیے کچھ ایسے کھانے کے کمروں کی تصاویر لائے ہیں جن میں آپ کے لیے تجاویز کے خزانے موجود ہیں۔ چاہے آپ کا کھانے کا کمرہ بڑا ہو یا چھوٹا، جدید یا روایتی، یہ کچن سے جڑا ہو یا علیجدہ ہو یا چاہے آپ گھر کے باہر بیٹھ کر کھانا کھانا پسند کرتے ہوں، ہمارے پاس آج ہر قسم کے انداز کے لیے کچھ نیا موجود ہے۔ تو ہمارے ڈیزائنرز کے تیار کردہ یہ حیرت انگیز کھانے کے کمرے دیکھنے تیار ہو جائیے اور آخر میں ہمیں اپنے تاثرات سے ضرور آگاہ کیجیے۔

١۔ سیاہ و سفید

ایک جدید انداز کے کھانے کے کمرے کے لیے اس سے بہتر رنگوں کا مجموعہ اور کون سا ہو سکتا ہے؟ نوکیلے کونوں والی میز اور چھت سے لٹکا حسین فانوس اسے چار چاند لگاتے ہیں۔ آج کل میز کے ایک طرف کرسیوں کے بجائے بڑا سوفا یا بنچ رکھ دیا جاتا ہے تا کہ میز پر زیادہ افراد پورے آ سکیں۔

٢۔ روایتی

روایتی انداز کے حصول کے لیے لکڑی سے زیادہ مددگار اور کچھ نہیں۔ یک رنگی میز کرسیاں اور میز پر رکھا ایک گلدان اس سادہ مگر دلکش وضع کو مکمل کریں گے۔

٣۔ دو لوگوں کے لیے

اگر آپ کے گھر میں کھانے کا کمرہ الگ سے نہیں بنا ہوا تو آپ ایک کاؤنٹر کو اس حساب سے سیٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو دیوار پر لگے چند فن پاروں اور کاؤنٹر پر رکھے پھولوں کی مدد سے اتنی چھوٹی سی جگہ میں بھی خوبصورتی لا سکتے ہیں۔

٤۔ سفید کا کرشمہ

کیا سفید سے زیادہ پاکیزہ اور پرسکون رنگ اور بھی کوئی ہے؟ کوئی نہیں! سفید روشنیوں میں چمکتا یہ  کمرہ حسن میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس میں بنی کھردری سطح والی مرکزی دیوار جیسی دیوار آپ اپنے کمرے میں بھی بنوا سکتے ہیں۔

٥۔ منفرد اور جدید

اپنے کھانے کے کمرے میں مختلف اقسام کے مواد کی مدد سے ایک انوکھا ڈیزائن حاصل کیجیے۔ لکڑی اور لوہے کی میز، پلاسٹک کی کرسیاں اور چھت سے لٹکتی صنعتی انداز کی روشنی… . اس سے بہتر بھلا اور کیا ہو گا!

٦۔ دھوپ میں نہایا

اپنی چھوٹی سی کھانے کی میز کو بڑی سے کھڑکی کے سامنے رکھ کر اسے قدرتی روشنی کا تحفہ عنایت کریں۔ چھوٹی جگہوں کے لیے گول میز بہترین رہتی ہے۔

٧۔ شیلف سے سجی دیوار

کھانے کے کمرے کی ایک دیوار کو مکمل طور پر شیلف سے ڈھک کر سامان و آرائشی اشیاء رکھنے سے بہت تجویز اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ آخر اپنے پسندیدہ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ذاتی لائبریری کا نظارا کون نہیں کرنا چاہے گا؟ اور اس کے ساتھ ساتھ رنگ برنگی کرسیاں بھی ہو جائیں تو مزا دوبالا ہو جائے۔

٨۔ بالکونی میں بنا

گھر میں کھانے کا کمرہ بنانے کی جگہ نہیں؟ کوئی مسئلہ نہیں! گھر کے باہر کی جگہ کو استعمال میں لائیں اور قدرتی ہوا کے ساتھ شہر کے مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنا کھانا تناول کریں۔

٩۔ باغ میں

سرسبز گھاس سے گھری لکڑی کی میز کرسیاں جو آپ کو اپنی طرف بلاتی معلوم ہوں! یہ تجویز ہمارا دل جیت چکی ہے۔ کیا آپ خود کو یہاں شام کی چائے سے لطف اندوز ہوتا دیکھ سکتے ہیں؟

١٠۔ گول میز

جیسا کہ ہم نے پہلے کہا، چھوٹی جگہ پر زیادہ لوگوں کو پورا کرنا گول میز کی مدد سے ہی ممکن ہے۔ ایک دیوار پر لگا بڑا سا آئینہ جگہ کو کشادہ دکھائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ اپنے کھانے کے کمرے میں اس تصویر جیسا فانوس اور پردے لگانے کے لیے بے تاب ہوں گے۔

مزید جانئے: چھوٹے گھروں کے لیے ۲۸ بہترین کھانے کے کمرے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine