ان طریقوں سے آپ اپنے گھر کو پُروقار بنا سکتے ہیں

M Usman M Usman
NEUBAU EINES EINFAMILIENHAUSES MIT TIEFGARAGE, Förstl Naturstein Förstl Naturstein Minimalist living room Limestone
Loading admin actions …

اس جدید دور میں بھی بہت سارے لوگ پُروقار اور سادہ چیزوں کو پسند کرتے ہیں، ایک ایسے دور میں جب زندگی کا ہر دن دباؤ اور پریشر سے بھرپور ہوتا ہے، انسان ماڈرن انداز کے گھروں کے بجائے چاہتا ہے کہ شام کو ایسے گھر میں داخل ہو جو جدت اور سادگی کا آرام دہ مجموعہ ہو۔ 

اگر آپ اپنا اپارٹمنٹ یا گھر پُروقار انداز میں سجانا چاہتے ہیں تو آپ کو ہدایات سے ضرور لینی چاہیے تاکہ آپ کی جگہ نہ تو بہت خالی خالی ہو اور نہ ہی ایسا تاثر دے۔ پُروقار طرز زندگی کیا ہے:  رنگوں کا امتزاج، واضح لائن اور مجموعی تاثر ایسا کہ عملی زندگی کی ضروریات کے ساتھ آنکھوں کو بھی بھلا لگے۔ اس بات کو مزید واضح کرتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ پُروقار اپارٹمنٹ یا رہائش گاہ ایسی ہونی چاہئے کہ جس میں صرف ایک کمرہ نہیں بلکہ پورا گھر اس انداز کا ہو کہ وہ نفیس اور پُروقار لگے۔

1۔ ایک کے بعد دوسرے کمرے کو تبدیل کریں

خصوصاً جب آپ کا اپارٹمنٹ بالکل مختلف انداز کا ہو اور آپ اسے پُروقار بنانے چاہتے ہوں تو آپ کو احتیاط برتنی ہوگی۔ کمروں کی ترتیب بنائیں کہ آپ کس طرح کو پہلے اور کس کو بعد میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن اگر آپ ایک ساتھ ہی سب کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اس بے ترتیبی کی وجہ سے سب کچھ درہم برہم ہو جائے گا۔ 

آپ کونسے کمرے میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں یہ اتنا اہم نہیں ہے بلکہ ضروری یہ ہے کہ آپ مطلوبہ کمرے میں درست فیصلے کو درست وقت میں کریں۔ یہاں ماضی میں ایک طریقہ کار کے مطابق بڑے فرنیچر کو توجہ حاصل کرنے کے لئے آگے رکھا گیا ہے۔ خاص طور پر اگر آپ پہلی دفعہ یہ کام کر رہے ہیں تو بڑے فرنیچر سے شروعات کرتے ہوئے چھوٹے کی طرف جائیں، مثال کے لئے یہاں کلک کریں۔ 

2۔ فرنیچر سے شروعات کریں

پُروقار اور نفاست کے حامل فرنیچر کی پہچان بہت آسان ہے، اس کا رنگ چمکدار اور ماحول کے مطابق ہو گا۔ اس لحاظ سے آپ کسی بھی چھوٹے کمرے میں بہت آسانی سے وقار سے بھرپور سیٹ اپ بنا سکتے ہیں۔ چمکدار رنگ ہمیشہ آنکھوں کو بھلے محسوس ہوتے ہیں، فرنیچر اور خاص طور پر صوفہ یہاں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ سفید یا سرمئی رنگوں میں بہت مقبول ہے اور اس طرح اپنے اردگرد سے بہت جلد مطابقت پیدا کر لیتا ہے۔ دوسرے فرنیچر جیسے دراز یا چھوٹی الماریوں کے لئے بھی آپ کو سفید رنگ کو ترجیع دینی چایئے۔

3۔ صرف اہم اشیا کو رکھیں

یہ مشکل ضرور ہے مگر پُروقار طرز زندگی سے مراد غیرضروری اور غیراہم اشیا سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے، اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ سجاوٹ والی اشیا کو غیرضروری سمجھیں جب تک کہ وہ کلاسک سادہ سٹائل سے میل نہ کھاتی ہوں۔ 

لہذا وقت آ گیا ہے کہ آپ سجاوٹ اور دوسری غیر ضروری اشیا کو پرے پھینکیں اور ایک نئے انداز میں اپنی چاردیواروں سے لطف اندوز ہوں۔ یہ کافی اہم بات ہے کہ آپ شعوری طور پر خالی جگہ پیدا کریں اور اسے نظری اور اعصابی طور پر لیں کیونکہ خالی جگہوں کو دیکھ کر تخیل کو تقویت ملتی ہے۔

4۔ سادہ فرش

اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی ٹائلوں کا ڈیزائن کلاسیکل ہے یا نفاست کا مرصع لیکن فرش غیر ضروری اشیا سے اٹا نہیں ہونا چایئے۔ اگر آپ کوئی قالین یا غالیچہ بچھانا چاہتے ہیں تو وہ تیز رنگوں کا حامل ہونا چاہئے جیسے سفید۔ اگر آپ کی رہائش گاہ میں اکیلا غالیچہ یا قالین بے لطف محسوس ہوں تو گملے کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

زیادہ سجاوٹ کی اشیا اور وہ بھی فرش پر ایک پُروقار طرز زندگی کیلئے موزوں نہیں ہیں اور اگر آپ یہ طرز زندگی اپنانا چاہتے ہیں تو ان چیزوں سے بچنا ہوگا۔

5۔ صاف جگہیں

جب آپ کے پاس بڑی بڑی الماریاں ہوں تو ان کو مختلف طریقوں سے سجانے کا دل کرتا ہے، لیکن آپ میں اتنی صلاحیت ہونی چاہئے کہ فورا شیشے یا دوسری سجاوٹ والی اشیا کو ایسی جگہوں پر سجانے کے بجائے ان کو ایسے ہی رہنے دیں۔ 

خالی جگہیں آپ کےمہمانوں کو ضرور متاثر کریں گی، اس لئے ان کی صفائی کا خیال رکھتے ہوئے ان پر دھول یا جالے وغیرہ نہ جمنے دیں۔ ایک سادہ اور پُروقار طرز زندگی کیلئے مزید تجاویز جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

6۔ صاف دیواریں

سادہ اور پُرشکوہ انداز زندگی کی ایک اور نشانی خالی دیواریں یا ان پر بہت کم تصویروں اور دوسری سجاوٹ کی اشیا کا ہونا ہے، اگر آپ خوبصورت پینٹنگز کے بغیر نہیں رہ سکتے تو ان میں سے سب سے پسندیدہ لگا لیں لیکن دیواروں کو ایسی چیزوں سے بھر دینا کوئی قابل ستائش بات نہیں ہے۔

آئیڈیل کیس کے طور پر دیواروں کا رنگ فرنیچر میں بھی نظر آنا چایئے، جہازی سائز کی تصویروں اس طرز زندگی سے مطابقت نہیں رکھتیں لہذا دیواروں کو خالی رہنے دیں اور صاف دیواروں کی طرف دیکھتے ہوئے اپنے ذہن کو سوچنے کا موقع دیں۔

7۔ سیڑھیوں کی طرف دھیان دیں

ایک دوسرے سے جدا سیدھے اور خوبصورت اس سیڑھی کے زینے(steps) حیرت انگیز ہیں۔ لاؤنج میں بیٹھتے ہوئے اس کا ہر زینہ سفید دیوار سے نکلتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ کسی گہرے رنگ سے اس کو پینٹ کریں اور چڑھتے اترتے لطف اندوز ہوں

8۔ کھانا کھانے کا کمرہ

سفید رنگ کے میز کی ٹانگیں سٹائلش ہیں کرسیوں کا انداز جدید اور نفیس ہے۔ بظاہر یہ پتلی سی کرسیاں ہیں مگر مضبوط ہیں۔ مگر میز اور کرسیاں کافی نہیں ہیں آپ کے کھانے کی جگہ کو مکمل کرنے کے لئے (TONO DESIGN) کی جانب سے ٹوکری کے اندر لگا بلب مہانوں کو حیران کر دینے کے لئے کافی ہے۔

9۔ سفید لاؤنج

سفید رنگ ہمیشہ سے ہی نفاست کا معیار رہا ہے، دوسرے ہلکے رنگوں کے ساتھ سفید رنگ یہاں بھی پوری آب و تاب کے ساتھ موجود ہے۔ اس کم جگہ میں سامان بھی کم رکھا گیا ہے، بجائے دو یا تین چھوٹے صوفوں کے ایک بڑا صوفہ بہترین انتخاب ہے۔

10۔ نفاست کا معیار

سفید رنگ ہمیشہ ہی نفاست کا معیار رہا ہے۔ یہاں بھی سفید دیواروں، فرش اور چادر کے ساتھ موجود سفید غالیچہ آپ کے اعلیٰ ذوق کی پہچان ہے۔ تھوڑے مگر معیاری فرنیچر کے ساتھ یہ سونے کا کمرہ شاہانہ انداز کا حامل ہے۔

11۔ لاؤنج کا میز

اگر آپ گھر میں بہت زیادہ سجی سجائی اشیا کو پسند نہیں کرتے تو یہ لاؤنج آپ کے لئے ہے۔ سفید رنگ کے میزوں کو دیکھئے سادگی کا نمونہ ہیں اور ان کے اوپر رکھی قدرتی اشیا آپ کے رحجان کو ظاہر کرتی ہیں۔

12۔ کچھ فرنیچر اور دیگر سامان کو محفوظ کر لیں

اس بات کا آپ کو اندازہ ہو چکا ہوگا کہ سادہ اور پُروقار طرز زندگی اپنانے کیلئے آپ کو سجاوٹ کی اشیا ترک کرنی ہوگی لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آپ ان اشیا کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھ سکیں گے۔ 

ایسا فرنیچر جو زائد ہو اور آپ نے باہر نہیں لگانا اس کو تہہ خانے یا کسی اور جگہ محفوظ کرلیں اور ضرورت کے وقت استعمال کر لیں۔ یہ تجربہ کرنے کے کچھ عرصے بعد آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ سادہ اور پُروقار طرز زندگی آپ کے ذوق کے مطابق ہے یا صرف وقتی تفریح ثابت ہوا۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine